کراچی: غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے بعد پانی کا بحران

بجٹ: کراچی ٹرانسفارمیشن پلان کے لیے 739 ارب روپے مختص

کراچی: شہر قائد میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے بعد پانی کے بحران نے بھی دستک دے دی ہے۔ شہر کے کئی علاقوں میں پانی کی فراہمی منقطع کردی گئی ہے۔

کراچی میں آٹھ سے 12 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ سے شہری بلبلا اٹھے

ہم نیوز کے مطابق ایم ڈی واٹر بورڈ اسد اللہ کا کہنا ہے کہ گھارو اور پپری پمپنگ اسٹیشنز پر شام پانچ بجے سے بجلی کی فراہمی معطل ہے۔

ایم ڈی واٹر بورڈ کے مطابق بجلی کی فراہمی معطل ہونے سے شہر کو 200 ملین گیلن پانی کی فراہمی رک گئی ہے۔

کے الیکٹرک،غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کا دعویٰ پورا نہیں کیا: گورنر

ہم نیوز کے مطابق ایم ڈی واٹر بورڈ نے کہا ہے کہ کورنگی، لانڈھی، بن قاسم ، ملیر، شاہ فیصل کالونی اور قیوم آباد کو پانی کی فراہمی روک دی گئی ہے۔

کراچی میں پانی کے مصنوعی بحران کا انکشاف

کراچی میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے شدید گرمی میں شہریوں کی زندگی اجیرن کردی ہے۔ گھنٹوں کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے باعث مکین اس وقت شخت اذیت میں مبتلا ہیں۔


متعلقہ خبریں