کے الیکٹرک، حیسکو اور سیپکو نے عوام کی زندگی مشکل بنا دی ہے، وزیراعلی سندھ


کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بجلی ساز کمپنیوں سے گرمی اور آئسولیشن کے ماحول میں لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

وزیراعلیٰ سندھ نے اجلاس کے دوران صوبے میں لوڈشیڈنگ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کے الیکٹرک، حیسکو اور سیپکو نےعوام کی زندگی مشکل بنا دی ہے۔

مراد علی شاہ کی زیر صدارت اجلاس میں وزیر بلدیات سندھ نے مون سون سے نمٹنے کیلئے اقدامات پر بریفنگ دی۔ اس دوران وزیراعلیٰ سندھ نے  بلدیاتی اداروں، واٹربورڈ اور واسا کو متحرک کرنے کی بھی ہدایت کر دی۔

سندھ میں کورونا کے 54 فیصد مریض صحت یاب ہوچکے ہیں، مراد علی شاہ

انہوں نے کہا کہ پارٹی قیادت نے وزرا کو کارکردگی مزید بہتر کرنےکی ہدایت کی ہے،وزرا عوام کےساتھ اس مشکل وقت میں ان کی رہنمائی کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ کورونا کیسز کراچی کےساتھ دیگراضلاع میں بھی بڑھ رہے ہیں، علما اپنے خطبوں میں عوام کو ایس او پیر پرعمل کرنے کی ہدایت کریں۔

وزیر اعلی سندھ کی زیر صدارت اجلاس میں نیپا اسپتال کے قیام پروزیراعلیٰ سندھ کی کاوشوں کو بھی سراہا گیا۔


متعلقہ خبریں