کیا ’ حلیمہ سلطان‘ پشاور زلمی کا حصہ بننے جا رہی ہیں؟


پشاور: مشہور زمانہ ڈرامہ سیریل ارتغرل غازی میں ’حلیمہ سلطان‘ کا کردار نبھانے والی اداکارہ اسراءبلجیک ممکنہ طور پر پشاور زلمی کا حصہ بننے جا رہی ہیں۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری اپنے پیغام میں ترکش اداکارہ اسراءبلجیک نے پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی اور پشاور زلمی کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ میں بہت جلد آپ لوگوں سے اچھی خبر شیئر کرنے والی ہوں۔

جس پر جاوید آفریدی نے ان کا شکریہ ادا کیا جبکہ پشاور زلمی کی نمائندگی کرنے والے پاکستانی تیز گیند باز وہاب ریاض نے جواباً ٹوئٹ میں جاوید آفریدی کا مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’میں اس اچھی خبر کو سننے کا انتظار کر رہا ہوں۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاوید آفریدی نے ’ارطغرل‘ کا کردار ادا کرنے والے انجن التان کو پشاور زلمی کا برینڈ ایمبیسیڈر بنانے کے حوالے سے ایک ٹوئٹ کی تھی۔

انہوں نے کہا تھا کہ اگر ’ارطغرل‘ کو پشاور زلمی کا برینڈ ایمبیسیڈر بنا لیا جائے تو کیسا رہے گا؟ جس پر پشاور زلمی کے مداحوں کی بڑی تعداد نے سیریز کا مرکزی کردار ’حلیمہ سلطان‘ یعنی اسراءبلجیک کو بھی زلمی کا حصہ بنانے کی فرمائش کی تھی۔

بعد ازاں اپنی گزشتہ ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے جاوید آفریدی نے لکھا کہ ’کیسا رہے کہ اگر ہم حلیمہ سلطان کو بھی یہی آفر دے دیں۔‘


متعلقہ خبریں