کراچی: گرد آلود ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش شروع ہو گئی

کراچی: گرد آلود ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش شروع ہو گئی

کراچی: شہر کے مختلف علاقوں میں گرد آلود ہواؤں کے ساتھ ساتھ ہلکی بارش و بوندا باندی کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔

حکومت سندھ کی نااہلی، انسانی جانوں کے نقصان کا خدشہ

ہم نیوز کے مطابق گلشن اقبال، نارتھ کراچی، گلشن معمار اور سرجانی ٹاؤن میں بوندا باندی شروع ہو گئی ہے جس سے موسم خوشگوار ہو گیا ہے اور گرمی کا زور کافی حد تک ٹوٹ گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی سمیت صوبہ سندھ کے مختلف شہروں میں آج رات سے گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارشوں کا امکان ہے۔

سندھ: بلدیاتی ادارے نظر انداز، ڈپٹی کمشنرز کو فنڈز کا اجرا

ہم نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش برسانے والا سسٹم آج رات بھارتی گجرات سے تھرپارکرمیں داخل ہوسکتا ہے۔

کراچی، حیدرآباد، ٹھٹہ، بدین، سانگھڑ، میرپورخاص، تھرپارکر، عمرکوٹ، جامشورو اور دادو میں آج رات سے تیز بارشیں ہونے کی پیشنگوئی کی گئی ہے۔

ملک بھر میں آج مون سون ہوائیں داخل ہوں گی، شدید بارشوں کا امکان

محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا یہ سلسلہ وقفے وقفے سے آٹھ جولائی تک جاری رہ سکتا ہے۔ تیز اور موسلا دھار بارشوں کی وجہ سے اربن فلڈنگ کا بھی خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں