پی پی:آیت اللہ درانی انتقال کر گئے، نماز جنازہ صبح ادا کی جائیگی

پی پی:آیت اللہ درانی انتقال کر گئے، نماز جنازہ صبح ادا کی جائیگی

کوئٹہ: پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما اورسابق وفاقی وزیرمملکت ڈاکٹر آیت اللہ درانی انتقال کرگئے ہیں۔ فاطمہ جناح اسپتال کوئٹہ کے ایم ایس نے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ علالت کے باعث وہ اسپتال میں زیر علاج تھے۔

سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سید منور حسن انتقال کر گئے

ہم نیوز نے مرحوم کے خاندانی ذرائع سے بتایا ہے کہ ڈاکٹر آیت اللہ درانی کی نماز جنازہ کل صبح پڑنگ آباد میں ادا کی جائے گی۔

سابق صر پاکستان آصف علی زرداری نے آیت اللہ درانی کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم پارٹی کے نظریاتی اور وفادار کارکن تھے۔

چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری نے مرحوم کے انتقال پر رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹر آیت اللہ درانی محترمہ بے نظیر بھٹو کے سچے نظریاتی اور وفادار سپاہی تھے۔

رکن قومی اسمبلی منیر اورکزئی انتقال کرگئے

ہم نیوز کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر میاں شہبازشریف نے بھی ڈاکٹرآیت اللہ درانی کے انتقال پراظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی وفات جمہوریت، پاکستان اور معاشرے کا بڑا نقصان ہے۔

ڈاکٹر آیت اللہ درانی 2008 کے عام انتخابات میں مستونگ سے پی پی کے ٹکٹ پر رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔

وزیر زراعت گلگت بلتستان حاجی جانباز خان کورونا سے انتقال کر گئے

مرحوم 2011 تک سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کی کابینہ میں وفاقی وزیر مملکت برائے صنعت و پیدوار رہے تھے۔


متعلقہ خبریں