اگر حکومت نے 5 سال مکمل کیے تو ملک نہیں بچے گا، مولانا فضل الرحمان


پشاور: جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ اگر حکومت نے 5 سال مکمل کیے تو ملک نہیں بچے گا۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے معیشت تباہ کر دی اور عوام دشمن بجٹ دیا،حکومت کی اب تک کی کارکردگی زیرو ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کو نیب کے ذریعے پریشان کیا جارہا ہے۔

وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا آپشن موجود ہے، مولانا فضل الرحمان

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا تھا کہ 18 ویں ترمیم سے متعلق حکومتی بیانات تشویشناک ہیں۔

انہوں نے کہا کہ این ایف سی ایوارڈ میں کسی قسم کی کمی قبول نہیں کی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا آپشن موجود ہے، تجویز کو عملی جامعہ پہنانے پر بار بار سوچنے کی ضرورت ہے، اکثریت ہمارے پاس پہلے بھی تھی لیکن سینیٹ الیکشن میں کیا ہوا؟

ان کا مزید کہنا تھا کہ منتخب قیادت ہی ملک کو بحران سے نکال سکتی ہے، سیاسی جماعتوں کے ساتھ رابطے کا عمل شروع کیا ہے۔

حکومت نااہلی کا اعتراف کرے اور استعفیٰ دے، مولانا فضل الرحمان

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ سی پیک میں شامل بلوچستان کے تمام منصوبوں پر عمل کیا جائے اور ٹڈی دل کے خاتمے کیلئے ٹھوس اقدامات کیے جائیں۔

اپنی بات جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کورونا سے متعلق اسپتالوں میں انتظامات نہ ہونے کے برابر ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم پر نیب یا احتساب کا دباوَ نہیں ہے، پی ٹی آئی پارٹی فنڈنگ اوربی آرٹی کیس کیوں التوا کا شکار ہے؟احتساب صرف اپوزیشن کیلئے ہے، یہ سیاسی ہتھیار ہے جو اپوزیشن کےخلاف استعمال ہو رہا ہے۔


متعلقہ خبریں