بھارت: تاج محل، سیاحوں کے لیے دوبارہ کھولنے کافیصلہ واپس

بھارت: تاج محل سیاحوں کے لیے دوبارہ کھولنے کافیصلہ واپس

آگرہ: محبت کی علامت سمجھے جانے والے تاج محل کو سیاحوں کے لیے دوبارہ کھولنے کا فیصلہ واپس لے لیا گیا ہے۔

بھارت: شیوسینا نے تاج محل میں ’پوجا‘ کرنے کی دھمکی دے دی

ہم نیوز نے عالمی خبر رساں ایجنسی کے حوالے سے بتایا ہے کہ تین ماہ کی بندش کے بعد تاج محل کو سیاحوں کے لیے چھ جولائی سے دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ تاج محل سیاحوں کے لیے کورونا وائرس پھیلنے کی وجہ سے بند کیا گیا تھا۔

حکومت کی جانب سے فیصلہ کیا گیا تھا کہ جو سیاح تاج محل دیکھنے آئیں گے وہ ہر وقت لازمی طور پر ماسک پہنیں گے اورانہیں وہاں لگے ہوئے ماربل کو چھونے کی اجازت نہیں ہو گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومتی فیصلے کے تحت ایک دن میں صرف پانچ ہزارافراد ہی 17 ویں صدی میں تعمیر ہونے والی اس محبت کی یادگار کا دورہ کرنے کے مجاز قرار دیے گئے تھے حالانکہ کورونا وائرس سے پہلے یومیہ 80 ہزار افراد اس تاریخی عمارت کا دورہ کرتے تھے۔

محبت کی علامت ’تاج محل‘ پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا

مغل بادشاہ شاہجہاں نے اپنی بیوی ممتاز محل کی آخری آرام گاہ کے طور پرتاج محل تعمیر کرایا تھا۔ اس کی تعمیر میں 22 سال لگے تھے۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق تاج محل کو دوبارہ کھولنے پر زیادہ افراد کی آمد اس لیے متوقع نہیں ہے کہ علاقے میں کورونا وائرس بہت زیادہ پھیلا ہوا ہے جس کی وجہ سے اطراف کی دکانیں اور تمام ہوٹلز وغیرہ بند ہیں۔

تاج محل میں نمازوں کی ادائیگی پر پابندی

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت نے کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک کی فہرست میں روس کو پیچھے چھوڑ دیا ہے جس کے بعد وہ تیسرے نمبر پہ آگیا ہے۔


متعلقہ خبریں