پنوں عاقل: مسافر کوچ اور کار الٹنے سے خاتون جاں بحق، متعدد زخمی

پنوں عاقل: مسافر کوچ اور کار الٹنے سے خاتون جاں بحق، متعدد زخمی

پنوں عاقل: قومی شاہراہ پر مسافر کوچ اور کار الٹنے سے ایک خاتون جاں بحق اور متعدد مسافر زخمی ہو گئے ہیں۔ زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے تعلقہ اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

شیخوپورہ ٹرین حادثہ: ابتدائی رپورٹ میں کوچ ڈرائیور ذمہ دار قرار

ہم نیوز نے ایدھی فاؤنڈیشن پاکستان کے ذرائع سے بتایا ہے کہ پنوں عاقل میں ہنگورو قومی شاہراہ پر مسافر کوچ اور کار الٹے سے ایک خاتون جاں بحق ہو گئی ہیں جب کہ متعدد مسافر زخمی ہیں۔

ذرائع کے مطابق زخمیوں کو ایدھی ایمبولیسنز کے ذریعے تعلقہ اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔

کراچی طیارہ حادثہ تحقیقاتی رپورٹ میں کیا ہے ؟

مقامی انتظامیہ کی جانب سے ڈاکٹروں اور طبی عملے کو فوری طور پر اسپتال میں طلب کرلیا گیا ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب اوور ٹیک کرتے ہوئے کار کو بچانے کی کوشش میں مسافر کوچ الٹ گئی۔ اطلاعات کے مطابق اسی وقت کار بھی شاہراہ پہ الٹ گئی۔

پاکستان ریلوے کی 606 مسافر کوچز ناکارہ

مسافر کوچ پنجاب سے کراچی جار ہی تھی۔ اطلاعات کے مطابق علاقہ پولیس بھی جائے وقوع پر پہنچ گئی ہے اور حادثے کے متعلق ثبوت و شواہد اکھٹے کررہی ہے۔


متعلقہ خبریں