وزیر اعلیٰ سندھ آج نیب میں پیش نہیں ہوں گے

وزیر اعلیٰ سندھ کا بلدیاتی انتخابات کرانے کا اعلان

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ آج قومی احتساب بیورو (نیب) کے سامنے پیش نہیں ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے آج نیب میں نہ پیش ہونے کا فیصلہ کیا ہے تاہم وہ 8 جولائی کو نیب میں پیش ہوں گے۔

نیب نے جعلی بینک اکاوَنٹس کیس میں وزیر اعلیٰ سندھ کو طلب کر رکھا ہے۔

اس سے قبل مراد علی شاہ کو نیب نے چار جون کو طلب کیا تھا جہاں مراد علی شاہ سے دو گھنٹے تک پوچھ گچھ کی گئی۔ اس دوران نیب کی تحقیقاتی کمیٹی نے وزیراعلیٰ سندھ سے سوالات پوچھے، ذرائع کے مطابق مراد علی شاہ نے نیب کے الزامات سے لاتعلقی ظاہر کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں وفاق 2 سو 292 ارب روپے کا ڈاکا مار رہا ہے، مراد علی شاہ

گزشتہ سال ستمبر میں بھی وزیر اعلیٰ سندھ کو نیب نے طلب کیا تھا تاہم وزیر اعلیٰ سندھ نے نیب کے سامنے پیش نہ ہونے کا فیصلہ کیا۔

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو اس سے قبل نیب اسلام آباد نے بھی جعلی اکاؤنٹس کیس میں طلب کیا تھا۔ جہاں انہوں نے نیب کی پانچ رکنی ٹیم کے سامنے پیش ہو کر اپنا بیان ریکارڈ کرایا تھا۔

نیب نے مراد علی شاہ کو ٹھٹھہ اور دادو شوگر ملزم کیس سے متعلق ریکارڈ سمیت طلب کیا تھا اور ان سے نیب کی ٹیم نے ایک گھنٹے سے زائد وقت تک پوچھ گچھ کی تھی۔


متعلقہ خبریں