کورونا وائرس،صوبوں کو حفاظتی سامان کی دسویں کھیپ کی ترسیل مکمل

کورونا وائرس،صوبوں کو حفاظتی سامان کی دسویں کھیپ کی ترسیل مکمل

فائل فوٹو


اسلام آباد: کورونا وائرس کی وجہ سے صوبوں کو طبی عملے کے لیے حفاظتی سامان کی دسویں کھیپ کی ترسیل مکمل ہو گئی۔

ترجمان نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے مطابق آج پنجاب اور سندھ کو بھی حفاظتی سامان کی دسویں کھیپ ارسال کر دی گئی۔ خیبرپختونخوا، بلوچستان، گلگت بلتستان اور آزاد  کشمیر کو پہلے ہی دسویں کھیپ جاری کی جا چکی ہیں۔

ملک بھر کے اسپتالوں میں ایک کروڑ 6 لاکھ 70 ہزار 729 ماسک دیے گئے ہیں جن میں 15 لاکھ 46 ہزار 960 این 95 ماسک، کے این 95 اور ڈی 95 سرجیکل ماسک بھی شامل ہیں۔

صوبوں کو 3 لاکھ 30 ہزار 836 حفاظتی لباس اور 10 لاکھ 11 ہزار 754 سرجیکل گاؤن فراہم کیے جا چکے ہیں جبکہ 6 لاکھ 33 ہزار 235 حفاظتی عینکیں اور 2 لاکھ 52 ہزار 166 فیس شیلڈ تقسیم کی جا چکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں چین سے امدادی سامان لے کر ایک اور طیارہ پاکستان پہنچ گیا

ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق 18 لاکھ 48 ہزار 509 جوڑے دستانے اور 6 لاکھ 59 ہزار 956 سرجیکل کیپس بھی تقسیم کی گئی ہیں۔ 5 لاکھ 8 ہزار 996 شوز کور اور 27 ہزار 382 پلاسٹک بوٹ بھی دیئے گئے ہیں۔

ڈاکٹرز کے لیے پی پی ایز کی گیارہویں کھیپ کی ترسیل رواں ہفتہ شروع کر دی جائے گی۔


متعلقہ خبریں