کورونا وبا پر قابو پانے کیلئے ہماری حکمت عملی کامیاب رہی،وزیراعظم

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کورونا وبا پر قابو پانے کے لیے ہماری حکمت عملی کامیاب رہی ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اسمارٹ لاک ڈاوَن کی حکمت عملی کو وسیع پیمانے پر سراہا جا رہا ہے، حکومت کی توجہ اب صحت کے شعبے میں اصلاحات پر ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے ملک میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں،ہم لوگوں کی ذہانت سے فنی مہارت کے ذریعے خود انحصاری کی منازل طے کریں گے۔

وزیراعظم نے این آر ٹی سی اور وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے اقدامات کو سراہاتے ہوئے کہا کہ مقامی سطح پر وینٹی لیٹرز کی تیاری پاکستان کےلیے ایک اہم کامیابی ہے۔

جب تک ویکسین نہیں آ جاتی ہمیں کورونا کیساتھ گزارا کرنا ہے، عمران خان

انہوں نے مزید کہا کہ وینٹی لیٹرز کی تیاری میں حصہ لینے والی پوری ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت جدید ٹیکنالوجی کے حصول کے تمام منصوبوں میں تعاون کرے گی، نوجوان نسل کی صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر خود انحصاری کی منازل طے کریں گے۔


متعلقہ خبریں