سندھ: کورونا سے مزید 46 افراد جاں بحق، ایک ہزار 708 متاثر

کورونا ریپڈ رسپانس ٹیم نے بائیکاٹ کا اعلان کردیا

کراچی: سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 46 افراد جاں بحق جبکہ ایک ہزار 708 متاثر ہوئے ہیں۔

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے صوبے میں کورونا کی صورتحال کے حوالے سے بتایا ہے کہ سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد 96 ہزار 236 ہو گئی جبکہ وبا سے اموات کی تعداد  ایک ہزار 572 تک پہنچ چکی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کراچی میں کورونا وائرس کے مزید 919 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد شہر میں وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد 74 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

خیال رہے کہ  پاکستان میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 4ہزار762 ہوگئی ہے اور 2لاکھ 31ہزار818 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ24 گھنٹوں میں کورونا سے صرف50 افراد جاں بحق ہوئے ہیں جو کہ ماضی کی نسبت بہت کم تعداد ہے۔ 44افراد اسپتالوں اور6 کا انتقال گھروں میں ہوا۔

این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں کوروناوائرس کے3ہزار344نئےکیسزرپورٹ ہوئے ہیں۔ بلوچستان اور گلگت بلتستان میں گزشتہ روز کورونا وائرس سے کوئی موت رپورٹ نہیں ہوئی۔ پاکستان میں صحتیاب افراد کی تعداد ایک لاکھ 31 ہزار649 ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دنیا بھر میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 15 لاکھ سے بڑھ گئی

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں 22 ہزار 271 ٹیسٹ کیے گئے اور اب تک ملک میں 14 لاکھ 20 ہزار 623 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

آنے والے دنوں میں پاکستان میں کورونا کیسز اور اموات میں اضافہ متوقع ہے۔ معان خصوصی ظفر مرزا نے بھی خبردار کیا ہے کہ پاکستان میں کورونا کیسزاوراموات میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔  معاون خصوصی نے کہا کہ اسپتالوں میں وینٹی لیٹرز پر بھی مریضوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوگا۔ ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ پاکستان کے گنجان آباد علاقوں میں کورونا وائرس کے کیسز زیادہ ہیں۔

پاکستان میں کورونا کا پہلا کیس 26 فروری کو رجسٹرڈ ہوا اور ایک ہزاراموات 21 مئی تک ہوئیں۔ وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ابتدا میں کیسز میں اضافے کی رفتار سست تھی لیکن اب اس میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔


متعلقہ خبریں