کورونا ریلیف ٹائیگر ایپ کا افتتاح کر دیا گیا


لاہور: وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے گجرانوالہ کے مقامی میرج ہال میں کورونا ریلیف ٹائیگر ایپ کا افتتاح کر دیا ہے۔

اس ضمن میں منعقدہ تقریب میں ن لیگی ایم پی اے اشرف علی انصاری نے بھی شرکت کی، اس موقع پر عثمان ڈار نے لیگی ایم پی اے کو ٹائیگر فورس کی کیپ اور جیکٹ پہنائی۔

اشرف انصاری اس سے قبل وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقاتیں بھی کر چکے ہیں۔

بعد ازاں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عثمان ڈار نے کہا کہ میں گوجرانوالہ ٹائیگر فورس کا بے حد مشکور ہوں انہوں نے مجھے عزت بخشی،ٹائیگر فورس گوجرانوالہ ڈویژن تمام اضلاع میں پہلے نمبر پر آئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کہتی تھی کہ عمران خان ٹائیگر فورس بنا کر قومی وسائل کو ضائع کریں گے، وقت نے ثابت کیا کہ ٹائیگر فورس نے صرف ملک کی خدمت کی۔

ٹائیگر فورس کی ٹیمیں بنا کر کپتان، وائس کپتان بھی نامزد کیے جائیں گے،عثمان ڈار

انہوں نے کہا کہ پنجاب کی ایڈمنسٹریشن کم وسائل ہونے کے باوجود بہترین کام کر رہی ہے۔ عثمان ڈار نے کہا کہ ٹائیگر فورس کے نوجوانوں آپ نے کسی جگہ قانون کو ہاتھ میں نہیں لینا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بغیر کسی تنخواہ اور معاوضے کے کام کرنے والے ٹائیگر فورس کے رضا کاروں کو سرٹیفکیٹ دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ موسمی تبدیلی پر بات کرنے کا کریڈٹ بھی عمران خان کو جاتا ہے۔


متعلقہ خبریں