وزیراعظم: ملاوٹ کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی اختیار کرنے کی ہدایت

اپوزیشن کے بیانیے کے خلاف وزیراعظم کا خود میدان میں اترنے کا فیصلہ

اسلام آباد: وزیرِ اعظم عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ ملاوٹ کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی اختیار کی جائے۔

وزیراعظم کا ملاوٹ مافیا کے خلاف سخت ایکشن کا حکم

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے یہ ہدایت ملک میں اشیائے خورد ونوش کی قیمتوں میں کمی لانے کے اقدامات کے حوالے سے منعقدہ جائزہ اجلاس سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے دی۔

جائزہ اجلاس میں وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سیکیورٹی سید فخر امام، مشیر خزانہ ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد، معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل اوردیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

ہم نیوز کے مطابق جائزہ اجلاس میں پنجاب، سندھ اور بلوچستان کے چیف سیکرٹریز جب کہ خیبرپختونخوا کے ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔

ذرائع کے مطابق صوبائ چیف سیکرٹریز نے جائزہ اجلاس کو بنیادی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی لانے کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات اوران اقدامات کے نتائج کا تقابلی جائزہ پیش کیا۔

وزیراعظم کی گندم کی اسمگلنگ، ذخیرہ اندوزی سے متعلق پالیسی پر عمل درآمد کی ہدایت

کورونا وائرس کی صورتحال کے تناظر میں صوبوں میں ضروری ادویات، اورآکسیجن کی سپلائی کو بلا تعطل ممکن بنانے کے حوالے سے بھی شرکا کو تفصیلی آگاہی دی گئی۔

ہم نیوز کو ذرائع نے بتایا کہ چیف سیکرٹری پنجاب نے چینی اور آٹے کی ذخیرہ اندوزی کے خلاف کریک ڈاؤن کا ذکر کرتے ہوئے اجلاس کو آگاہ کیا کہ اب تک 716 ٹن آٹا اور ایک ارب روپے سے زائد مالیت کی 16008.5 ٹن چینی بڑے ذخیرہ اندوزوں اور ڈیلروں سے تحویل میں لی گئی ہے۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ انتظامیہ اور متعلقہ حکام کے اقدامات کے نتیجے میں صوبہ پنجاب میں چینی کی قیمت سب سے کم ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے جے آئی ٹی کی رپورٹ کے تناظر میں چینی کی ذخیرہ اندوزی کے خلاف مزید مؤثر کارروائی کرنے کی ہدایت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ملاوٹ کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی اختیار کی جائے۔

ذرائع کے مطابق جائزہ اجلاس میں گندم اورآٹے کی عوام کو بلا تعطل اور کم قیمت پر دستیابی کو ممکن بنانے کے حوالے سے چیف سیکرٹری پنجاب نے شرکا کو آگاہ کیا کہ پنجاب کابینہ کی منظوری کے بعد صوبائی حکومت تقریبا 35ارب روپے مالیت کی گندم  کل سے ریلیز کر رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام کی بدولت نہ صرف آٹے کی قلت ختم ہو گی بلکہ گندم اور آٹے کی قیمت میں مرحلہ وار کمی بھی آئے گی۔

چینی اسکینڈل: شوگر ملز مالکان نے ایف آئی اے رپورٹ یکطرفہ قرار دے دیا

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے صوبہ پنجاب کی طرف سے گندم کے حوالے سے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ گندم کی کم قیمت اور بلا تعطل دستیابی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے ہدایت کی کہ اس امر کو یقینی بنایا جائے کہ گندم کی بین الصوبائی نقل و حرکت کے حوالے سے کوئی دقت درپیش نہ ہو۔

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وزیر برائے نیشنل فوڈ سیکیورٹی سید فخر امام کی سربراہی میں تمام صوبائی چیف سیکرٹریزکو گندم اور آٹے کے حوالے سے مربوط اور ہم آہنگ حکمت عملی مرتب کرنے کی ہدایت کی تاکہ گندم اور آٹے کی قیمتوں میں تمام صوبوں میں یکسانیت کے ساتھ ساتھ ہر صوبے میں ضرورت کے مطابق مناسب اسٹاک کو یقینی بنایا جائے۔

عمران خان: ذخیرہ اندوزی اور ملاوٹ کے خلاف ایمرجنسی کا نفاذ

ذرائع کے مطابق جائزہ اجلاس میں وزیراعظم نے یہ ہدایت بھی دی کہ اس حکمت عملی کا محور کسان اور عام شہری ہوں کیونکہ ماضی میں منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی میں ملوث عناصر نے نہ صرف کسان کو اس کے جائز منافع سے محروم کیا بلکہ عام آدمی کو بھی زائد قیمت پر آٹا خریدنے پر مجبور کیا۔

متعلقہ خبریں

ٹاپ اسٹوریز