ترکی نے ایمرجنسی میں 3 ماہ کی توسیع کر دی

ترکی نے ایمرجنسی میں 3 ماہ کی توسیع کر دی | urduhumnews.wpengine.com

استبول: ترک پارلیمان نے بدھ کو رائے شماری کے بعد ملک میں نافذ کردہ ایمرجنسی کی مدت مزید تین ماہ کے لئے بڑھا دی ہے۔

2016 میں ناکام فوجی بغاوت کے چند روز بعد 20 جولائی کو ایمرجنسی نافذ کی گئی تھی جس کی مدت ساتویں بار بڑھائی گئی ہے۔

ایمرجنسی کے نفاذ سے قبل گلینسٹ تحریک کی برپا کردہ فوجی بغاوت میں 250 افراد مارے گئے تھے جب کہ 22 سو سے زخمی ہوئے تھے۔

ایمرجنسی نافذ ہونے کے بعد سے ترک سیکیورٹی فورسز نے ہزاروں مشتبہ افراد کو ناکام بغاوت میں ملوث ہونے کی پاداش میں گرفتار کیا ہے۔ گرفتار شدگان میں سے متعدد حکومتی و عسکری مناصب پر فائز تھے۔

منگل کو نیشنل سیکیورٹی کونسل نے فیصلہ کیا تھا کہ وہ ایمرجنسی کی مدت بڑھانے کی تجویز دیں گے۔

حکومتی ترجمان اور نائب وزیراعظم ناقربوزداگ نے منگل کو بتایا تھا کہ کابینہ نے ایمرجنسی میں توسیع کی قرارداد پارلیمان کو بھجوا دی ہے۔

قبل ازیں چار اپریل کو نشر ہونے والے ایک انٹرویو میں بوزداگ نے تسلیم کیا تھا کہ گلینسٹ تحریک کے خلاف جاری کاررائیوں کا تقاضہ ہے کہ ایمرجنسی کے نفاذ کی مدت میں توسیع کی جائے۔


متعلقہ خبریں