وزیراعظم: تعمیراتی شعبہ،13رکنی نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی تشکیل

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے تعمیراتی شعبے سے متعلق 13 رکنی نیشنل کوآرڈی نیشن کمیٹی تشکیل دے دی۔

تعمیراتی سیکٹر کو مراعات دینے سے روزگار بڑھے گا، وزیراعظم

ہم نیوز کے مطابق نیشنل کو آرڈی نیشن کمیٹی کم لاگت والے گھروں سے متعلق رابطہ کاری اور سہولت کاری انجام دے گی۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین نیا پاکستان ہاؤسنگ اینڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کمیٹی کے کنوینر ہوں گے جب کہ کمیٹی میں ہاؤسنگ، منصوبہ بندی، خزانہ، توانائی، پٹرولیم اورقانون و انصاف کی وزارتوں کے افسران شامل ہوں گے۔

نیا پاکستان ہاوسنگ منصوبہ: وزیراعظم کی سفارشات کو حتمی شکل دینے کی ہدایت

نیشنل کو آرڈی نیشن کمیٹی میں ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک، چاروں صوبوں بشمول گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے چیف سیکریٹریزبھی شامل کیے گئے ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق کمیٹی ہاؤسنگ کے شعبے میں سپلائی اور ڈیمانڈ کا جائزہ لے گی اور ہاؤسنگ کے جاری منصوبوں میں پیش رفت کا بھی جائزہ لینے کی پابند ہو گی۔

وزیراعظم نے تعمیراتی سیکٹر کو انڈسٹری کا درجہ دینے کی اصولی منظوری دیدی

ہم نیوز کو ذرائع نے بتایا ہے کہ کمیٹی ہاؤسنگ کے شعبے میں رکاوٹوں کا تعین کرے گی اوران کو دور کرنے سے متعلق تجاویز بھی دے گی۔

ذرائع کے مطابق ہاوَسنگ کے شعبے کے مسائل، خصوصا این او سیز سے متلق مسائل کے حل میں بھی کمیٹی مدد کرے گی۔

’نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام میں سرمایہ کاری کرنے والوں سے 10 فیصد ٹیکس لیا جائے گا ‘

ہم نیوز کے مطابق نیشنل کمیٹی ہاؤسنگ کے شعبے سے متعلق مسائل کے حل کے لیے وزارتوں کو ہدایات بھی جاری کرنے کی مجاز ہو گی۔

ذرائع کے مطابق نیشنل کمیٹی ہاؤسنگ سے متعلق منصوبوں کی متعلقہ فورمز سے منظوری لینے میں سہولت کاری کرے گی۔ کمیٹی وزارتوں اور صوبوں کے درمیان فوکل پوائنٹ کا کردار بھی ادا کرے گی۔

اسلام آباد کے سیکٹر آئی 12میں بلند عمارتوں پر پابندی کے باوجود تعمیراتی کام دھڑلے سے جاری

ہم نیوز کے مطابق کمیٹی کے کنوینر ہفتے میں دو روز وزیراعظم عمران خان کو منصوبوں کی پیش رفت سے آگاہ کیا کریں گے۔


متعلقہ خبریں