ذخیرہ اندوزوں کو پکڑیں یا سبسڈی دیں- آٹا سستا دیں، وزیراعظم

پاکستان اور چین کے درمیان رشتہ: آل ویدر اسٹریٹجک کو آپریٹو پارٹنر شپ

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے صوبہ پنجاب میں آٹےکی قیمت میں ہونے والے اضافے کا سخت نوٹس لیا ہے۔

روٹی اور نان کی قیمت بڑھ گئی

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے حکومت پنجاب کو ہدایت کی ہے کہ وہ آٹے کی قیمت میں کمی کے لیے فوری طور پر اقدامات اٹھائے۔

ذرائع کے مطاق وزیراعظم عمران خان نے واضح طور پر صوبائی حکومت سے کہا ہے کہ وہ ذخیرہ اندوزوں کو پکڑے اور یا سبسڈی دے لیکن غریبوں کو آٹا سستا فراہم کرے۔

ہم نیوز کو ذرائع نے بتایا ہے کہ انہوں نے حکومت پنجاب کو ہدایات دی ہیں کہ ہر قیمت پر آٹے کی پرانی قیمت بحال کی جائے اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا روٹی اور نان کی قیمت میں خودساختہ اضافے کا نوٹس

لاہور سے ہم نیوز نے گزشتہ روز خبر دی تھی کہ متحدہ نان بائی ایسوسی ایشن نے آٹا مہنگا ہونے کا جواز فراہم کرکے روٹی اور نان کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے۔

روٹی اس وقت لاہور میں آٹھ روپے کی فروخت کی جارہی ہے جب کہ نان 15 روپے میں شہریوں کو دیا جارہا ہے۔

ملک کو آٹا، چینی مافیا کی پناہ گاہ بنا دیا گیا، خواجہ آصف

ہم نیوز نے نان بائیوں کے حوالے سے بتایا تھا کہ ان کا مؤقف ہے کہ فلور ملز نے آٹے کی قیمت بڑھا دی ہے جس کی وجہ سے ہم پرانی قیمت پر نان اور روٹی فروخت نہیں کر سکتے ہیں۔ نان بائیوں کا اس سلسلے میں کہنا ہے کہ حکومت ریلیف فراہم کرے تو ہم پرانی

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے حوالے سے دو دن قبل بتایا گیا تھا کہ انہوں نے روٹی اور نان کی قیمتوں میں کیے جانے والے اضافے کا نوٹس لے لیا ہے۔ انہوں نے روٹی اورنان کی قیمتوں میں کیے جانے والے فیصلوں پر پرائس کنٹرول کمیٹی اور انتظامیہ کو فوری طور پر کارروائی کرنے کی ہدایت کی تھی۔

گندم کا ہدف پورا کرنے کیلئے حکومت کی جانب سےآٹاملوں پر چھاپوں کا انکشاف

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ روٹی اورنان کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے واضح طور پر کہا تھا کہ روٹی اورنان کی قیمتوں میں بلاجواز اضافے پر قانون کے تحت کارروائی کی جائے گی۔


متعلقہ خبریں