پی آئی اے: اندرون ملک پروازوں کے کرائے میں تاریخی کمی

پی آئی اے کا طیارہ وزن کے حساب سے نیلام

پی آئی اے


اسلام آباد: قومی ایئر لائن پی آئی اے نے اندرون ملک کرایوں میں تاریخی کمی کردی ہے۔

پی آئی اے کا اندرون ملک تمام پروازوں کے کرایوں میں کمی کا اعلان

ہم نیوز نے پی آئی اے کے ترجمان کے حوالے سے بتایا ہے کہ کراچی سے اسلام آباد کا یکطرفہ کرایہ 9572 روپے کردیا گیا ہے۔

پی آئی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ اسی طرح کراچی سے لاہور کے درمیان یکطرفہ کرایہ 9572 کر دیا گیا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق مسافروں کو اندرون ملک سفر کے دوران اپنے ہمراہ سات کلو گرام دستی سامان لے جانے کی اجازت ہو گی۔

مالی خسارہ: پی آئی اے ملازمین کی تنخواہوں میں کٹوتی

قومی ایئر لائن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اندرون ملک سفر کے لیے جاری کردہ نئے کرائے پر فوری طور پر نافذ العمل ہوں گے۔

پی آئی اے نے اندرون ملک تمام پروازوں کے کرایوں میں ایک ہفتے قبل بھی کمی کرنے کا اعلان کیا تھا۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا تھا کہ کراچی، لاہور، اسلام آباد اور دیگرشہروں کا یکطرفہ کرایہ 12 ہزار روپے کر دیا گیا ہے۔

یورپی یونین: پی آئی اے کو اڑان بھرنے کی مشروط اجازت

انہوں نے بتایا تھا کہ پی آئی اے کی جانب سے مسافروں کی سہولت کے لیےکرایوں میں کمی کی گئی ہے جس کا اطلاق آج سے ہو گا۔


متعلقہ خبریں