پنجاب میں گندم اور آٹے کی قلت نہیں ہونی چاہیے، وزیراعظم

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے واضح طور پر ہدایات دی ہیں کہ پنجاب میں گندم اور آٹے کی قلت نہیں ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ عام آدمی کو کم قیمت آٹے کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

ذخیرہ اندوزوں کو پکڑیں یا سبسڈی دیں- آٹا سستا دیں، وزیراعظم

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے یہ ہدایات پنجاب کے سینئروزیر عبدالعلیم خان سے ملاقات کے دوران دیں۔

پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے صوبائی وزیرعبدالعلیم خان جن کے پاس خوراک کی وزارت کا قلمدان ہے، نے وزیراعظم سے ملاقات کی اورانہیں صورتحال سے آگاہ کیا۔

پنجاب کے سینئروزیرنے وزیراعظم کومحکمہ خوراک کی کارکردگی پربریفنگ دی اور صوبے میں گندم کی خریداری، ذخائر اورموجودہ صورتحال پر آگاہی دی۔

گندم کا ہدف پورا کرنے کیلئے حکومت کی جانب سےآٹاملوں پر چھاپوں کا انکشاف

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان کو صوبائی وزیر نے گندم کی خریداری کی نئی پالیسی سمیت دیگر متعلقہ امور کی بابت تفصیل سے بتایا اور پنجاب میں ٹارگٹڈ سبسڈی کے طریقہ کار پربھی تبادلہ خیال کیا۔

وزیراعظم عمران خان نے صوبائی وزیر خوراک کو واضح طور پر ہدایات دیں کہ پنجاب میں گندم اور آٹے کی قلت نہیں ہونی چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ عام آدمی کو کم قیمت پہ آٹے کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

پنجاب: اساتذہ کو گندم کی اسمگلنگ روکنے پر مامور کرنےکا فیصلہ

ہم نیوز کے مطابق وزیراعطم نے صوبہ پنجاب میں گندم کی ریکارڈ خریداری پر اطمینان کا اظہار کیا۔

پنجاب کے سینئر وزیر نے وزیراعظم کو یقین دہانی کرائی کہ محکمہ خوراک کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ گندم کی وافر مقدار موجود ہے اورصوبے میں قلت نہیں ہو گی۔

روٹی اور نان کی قیمت بڑھ گئی

وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز بھی واضح ہدایات دی ہیں کہ ذخیرہ اندوزوں کو پکڑا جائے اور یا پھر سبسڈی دی جائے لیکن غریب آدمی کو سستا آٹا فراہم کیا جائے۔


متعلقہ خبریں