آزاد کشمیر: زلزلے کے شدید جھٹکے، شہری گھروں سے باہر نکل آئے

Earthquake

مظفرآباد: آزاد کشمیر کے مختلف شہروں اور علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

آزاد کشمیر: میرپور میں زلزلہ، دو منزلہ عمارت زمیں بوس

ہم نیوز کے مطابق زلزلے کے شدید جھٹکے میرپور، دینہ اور گرد و نواح سمیت دیگر علاقوں میں آئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق زلزلے کے شدید جھٹکے منگلا ،جاتلاں ،کھڑی ،اسلام گڑھ اور چکسواری میں بھی محسوس کیے گئے ہیں۔

زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس ہوتے ہی شہری گھروں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد شروع کردیا۔

زلزلہ: میرپورآزاد کشمیر میں آفٹر شاکس، جاں بحق افراد کی تعداد 30 ہوگئی

ہم نیوز کے مطابق تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔


متعلقہ خبریں