ہمارے شہدا-ہمارے ہیرو: قوم کو بہادر بیٹوں پر فخر ہے، جنرل باجوہ

ہمارے شہدا-ہمارے ہیرو: قوم کو بہادر بیٹوں پر فخر ہے، جنرل باجوہ

اسلام آباد: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ مادر وطن کے دفاع کے لیے اپنی جان نچھاور کرنے سے بڑھ کر کوئی اعزاز نہیں ہے۔

معرکہ کارگل کے ہیروکرنل شیرخان کا اکیسواں یوم شہادت

ہم نیوز کے مطابق پاک فوج نے کارگل جنگ میں نشان حیدر پانے والے کیپٹن کرنل شیر خان شہید اور حوالدار لالک جان شہید کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

ہمارے شہدا، ہمارے ہیرو کے عنوان سے مادر وطن کے دو عظیم سپوتوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے شہدا کی بہادری، ان کے لازوال جذبے اورمثالی قیادت کے درخشندہ باب کو یاد کیا گیا ہے۔

جنگ ستمبر کے ہیرو میجر راجہ عزیز بھٹی شہید کا 54 واں یوم شہادت

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اس موقع پر کہا ہے کہ قوم کو اپنے بہادر بیٹوں پر فخر ہے۔

ہم نیوز کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ ہر قیمت پر ملکی دفاع کے لیے بہادری سے ڈٹے رہنا ہی دھرتی ماں کے بیٹوں کا شیوہ ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے سربراہ میجر جنرل بابر افتخار کے مطابق عظیم شہدا صوابی، خیبرپختونخوا اورغذرگلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے ہیرو ہیں۔

پینسٹھ کی جنگ کے ہیرو ایم ایم عالم کا یوم پیدائش

ڈی جی آئی ایس پی آرمیجر جنرل بابر افتخار کے مطابق شہدا نے اپنے خون سے ہرمشکل کے خلاف عزم وہمت کی تاریخ رقم کی ہے،


متعلقہ خبریں