کراچی: کار شوروم پر ڈکیتی کی بڑی واردات

کراچی: کار شوروم پر ڈکیتی کی بڑی واردات

کراچی: مسلح ملزمان کار شوروم میں ڈکیتی کی بڑی واردات کرنے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ پولیس نے کار شوروم کے مالک کی جانب سے ایف آئی آر درج کرنے کے بعد ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

رواں سال کراچی پولیس کی غیر ذمہ دارانہ فائرنگ سےکتنا جانی نقصان ہوا؟

ہم نیوز کے مطابق مدعی عبدالرحیم نے اپنے بیان میں پولیس کو بتایا ہے کہ کار سوار مسلح ملزمان نے شو روم پر پیر کی شب تقریباً 9 بجے دھاوا بولا۔

ایف آئی آر کے مطابق تین مسلح ملزمان کار شوروم میں اندر داخل ہوئے جب کہ ان کا ایک ساتھی بیک اپ کے طور پر باہر گاڑی میں موجود تھا۔

کار شوروم کے مالک عبدا لرحیم کے مطابق کار سوار مسلح ملزمان نے شوروم سے دو کروڑ 38 لاکھ روپے کی نقدی لوٹی ہے۔

کراچی: کار پہ فائرنگ، چچا بھتیجا جاں بحق، خاتون زخمی

مسلح ملزمان فرار ہوتے وقت اپنے ہمراہ شوروم میں موجود لیپ ٹاپ سمیت دیگر قیمی سامان بھی لے گئے ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق علاقہ پولیس نے واردات کا مقدمہ شوروم کے مالک عبدالرحیم کی مدعیت میں درج کرلیا ہے۔

لاہور، کراچی میں جرائم بڑھ گئے

پولیس اور دیگر تفتیشی اداروں نے جائے وقوع سے ثبوت و شواہد بھی اکھٹے کیے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ملزمان کی تلاش میں جدید الیکٹرانک آلات سے بھی مدد لی جارہی ہے۔


متعلقہ خبریں