کورونا وائرس: دنیا میں 5 لاکھ 43 ہزار سے زائد افراد جاں بحق

پشاور: کورونا وائرس نے ایک اور ڈاکٹر کی جان لے لی

فائل فوٹو


عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 5 لاکھ 43 ہزار 537 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں اور ایک کروڑ 18 لاکھ 44 ہزار سے زائد متاثر ہیں۔

کورونا سے صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد 68 لاکھ 12 ہزارسے بڑھ گئی ہے جبکہ 57 ہزار 953 افراد کی حالت تشویش ناک ہے۔

امریکہ میں کورونا سے 30 لاکھ 61 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔ گزشتہ24 گھنٹوں میں امریکہ میں کورونا سے مزید 466 افراد ہلاک ہوگئے ہیں اور مجموعی تعداد ایک لاکھ32 ہزار سے زائد ہوگئی ہیں۔

برازیل میں 16لاکھ 43 ہزار سے زائد افراد کورونا سے متاثر ہیں اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید537 افراد ہلاک ہوگئے جس سے مجموعی تعداد 66ہزارسے بڑھ گئی ہے۔

روس میں کورونا سے 6 لاکھ 94 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 198 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں اور ہلاک ہونے والوں کی مجموعی تعداد 10ہزار494 ہوگئی ہے۔

بھارت میں کورونا مریضوں کی تعداد 7لاکھ 42 ہزارسے بڑھ گئی ہے اور ایک دن میں 469 افراد ہلاک ہونے سے مجموعی تعداد 21ہزار ہوگئی ہے۔

پیرو میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 10 ہزار772 ہوگئی ہے جبکہ مجموعی کیسز کی تعداد 3 لاکھ 5 ہزار سے زائد ہے۔

اسپین میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہزار تین سو سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ مجموعی کیسز کی تعداد دو لاکھ 98 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔

کورونا وائرس سے چلی میں دو لاکھ 98 ہزار557 افراد متاثر ہیں اور6 ہزار384 جاں بحق ہوچکے ہیں۔

برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 44 ہزار 2 سو سے بڑھ گئی جبکہ 2 لاکھ 85 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہیں۔

برطانیہ میں کورونا ٹیسٹ اینڈ ٹریس سسٹم لاگو ہے اور کورونا مریضوں سے ملاقات کرنے والوں کو آئسولیٹ کیا جا رہا ہے۔

میکسیکو میں دو لاکھ 61 ہزار750 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوچکی ہے اور31 ہزار119 افراد جان کی بازی ہار کے ہیں۔

ایران میں دو لاکھ43 ہزار سے زائد افراد کوروناوائرس سے متاثر ہیں اور11 ہزار731 جاں بحق ہوچکے ہیں۔

اٹلی میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 34 ہزار 8 سو سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ دو لاکھ  41 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں۔


متعلقہ خبریں