امریکہ کی آن لائن کلاسز لینے والے غیر ملکی طلبا کو ملک چھوڑنے کی ہدایت

امریکہ کا غیر ملکی طلبا کو ملک چھوڑنے کی ہدایت

واشنگٹن:امریکہ نے آن لائن کلاسز لینے والے غیر ملکی طلبا کو ملک چھوڑنے کی ہدایت کر دی ہے۔

امریکی حکومت نے تعلیمی اداروں کی جانب سے آن لائن کلاسز کے اعلان کے بعد غیر ملکی طلبا کو ملک سے نکالنے کا فیصلہ کیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی حکومت نے ہدایت کی ہے کہ طلبہ کی کلاسز آن لائن ہیں تو وہ یہاں سے چلے جائیں کیونکہ اگر تعلیمی ادارے آن لائن کلاسز ہی جاری رکھیں گے تو طلبہ کو ملک میں نہیں رہنے دیا جائے گا۔

امریکی حکومت نے کہا ہے کہ جو احکامات پر عمل نہیں کریں گے انہیں ملک بدر بھی کیا جاسکتا ہے۔ یہ فیصلہ کورونا کی روک تھام کے باعث بھی کیا گیا۔

امریکی حکومت کے فیصلے کے بعد طلبہ میں بے چینی پیدا ہو چکی ہے کیونکہ اب غیر ملکی طلبہ کو امریکہ چھوڑنا پڑے گا یا پھر کسی اور تعلیمی ادارے میں داخلہ لینا ہو گا۔

گزشتہ ہفتے امریکہ کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف الرجی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر انتھونی فاؤسی (Dr. Anthony Fauci) کا کہنا تھا کہ اگر امریکہ میں یومیہ ایک لاکھ کورونا وائرس کے نئے کیسز رپورٹ ہونے لگیں تو انہیں قطعی حیرت نہیں ہو گی۔

انہوں نے واضح طور کہا کہ عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے ہم درست سمت میں نہیں جا رہے ہیں۔ امریکہ میں اچھے معیاری ماسک شہریوں میں مفت تقسیم کرنے چاہئیں۔

یہ بھی پڑھیں امریکہ: کورونا کی نئی لہر، 24 گھنٹوں میں 35 ہزار سے زائد کیسز

ڈاکٹر فاؤسی نے مہلک وبا کے حوالے سے صاف الفاظ میں کہنا تھا کہ ابھی تک ہم اس پر قابو نہیں پا سکے ہیں۔ امریکی نہ تو ماسک کا استعمال کر رہے ہیں اور نہ ہی سماجی فاصلے کو یقینی بنا رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں