پنجاب میں کورونا کے 706 نئے کیسز رپورٹ، مزید 15 افراد جاں بحق

پاکستان میں کورونا سے مزید 8 افراد جاں بحق، 634 نئے کیسز رپورٹ

فائل فوٹو


لاہور: پنجاب میں کورونا وائرس کے 706 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ مزید 15 افراد کی اموات ہوئیں۔

ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق پنجاب میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 82 ہزار 669 ہو گئی۔

لاہور میں کورونا کے مزید 342، قصور میں 2، شیخوپورہ میں 6، راولپنڈی میں 83 اور جہلم میں 2 کیسز رپورٹ ہوئے۔ اٹک میں 8، چکوال میں 26 اور گوجرانوالہ میں 18 کورونا کے نئے کیسز سامنے آئے۔

سیالکوٹ میں 15، نارووال میں 6، گجرات میں 72، حافظ آباد میں 18 اور منڈی بہاؤ الدین میں ایک کیس رپورٹ ہوا جبکہ ملتان میں 33، وہاڑی میں 3، فیصل آباد میں 10، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ایک اور رحیم یار خان میں 2 کیسز سامنے آئے۔

سرگودھا میں 2، میانوالی میں 2، خوشاب میں ایک، بہاولنگر میں 2 اور بہاولپور میں مزید 8 کیسز رپورٹ ہوئے۔ لودھراں میں ایک، ڈی جی خان میں 11، اوکاڑہ میں 9، جھنگ اور خانیوال میں ایک ایک کیس رپورٹ ہوا۔ بھکر میں 16 اور ساہیوال میں کورونا کے 6 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں پاکستان میں کوروناوائرس کے2ہزار691نئے کیسز رپورٹ

پنجاب میں کورونا وائرس سے 15 مزید اموات کے بعد صوبے میں اموات کی مجموعی تعداد ایک ہزار 899 ہو گئی۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے باعث 4 ہزار 839 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں اور 2 لاکھ 34 ہزار 509 متاثر ہیں۔ ملک بھر میں کورونا کے ایکٹوکیسز کی تعداد 94 ہزار 713 ہے۔ ملک بھر میں صحتیاب مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 34 ہزار 957 ہو گئی ہے۔

پنجاب میں ایک ہزار899 افراد کورنا وائرس سے جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ سندھ میں ایک ہزار 572، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 38، بلوچستان میں 124، اسلام آباد میں 140، آزاد کشمیر میں 36 اور گلگت بلتستان میں 30 کورونا کے مریض جاں بحق ہوئے ہیں۔

سندھ میں کورونا متاثرین کی تعداد 96 ہزار 236 ہو گئی جبکہ پنجاب میں 82 ہزار 669، خیبر پختونخوا میں 28 ہزار236، بلوچستان میں 10 ہزار 841، اسلام آباد میں 13 ہزار 557، گلگت میں ایک ہزار 587 اور آزاد کشمیر میں ایک ہزار 383 افراد متاثر ہیں۔


متعلقہ خبریں