گجرات میں تین طالبات تیزاب گردی کا شکار


گجرات: یونیورسٹی آف گجرات کی تین طالبات پر موٹر سائیکل سوار ملزمان نے تیزاب پھینک دیا۔

ڈنگہ علاقے میں تیزاب گردی کا شکار ہونے والی طالبات میں دو سگی بہنیں سائرہ و آسیہ اور ان کی سہیلی ہما شامل ہیں۔

واقعہ کے وقت دونوں بہنیں اپنی سہیلی کے ساتھ یونیورسٹی جانے کے لیے چنن بس اسٹاپ پر کھڑی تھیں۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ طالبات پر تیزاب پھینکنے والے تین افراد موٹر سائیکل پر سوار تھے۔

پولیس کے مطابق تینوں ملزمان میں لڑکیوں کا ماموں بھی شامل ہے جس نے گھریلو جھگڑے پر تیزاب پھینکا۔

پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا اور طالبات کو اسپتال منتقل کر دیا۔

طالبات کوعزیز بھٹی اسپتال میں ابتدائی طبی امداد کے لیے منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت تشویشناک ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے طالبات پر تیزاب پھینکنے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) سے رپورٹ طلب کرلی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے انتظامیہ کو متاثرہ طالبات کو علاج کی بہترین سہولیات فراہم کرنے اور ملزمان کے خلاف فوری کارروائی کی ہدایت کی۔


متعلقہ خبریں