کراچی میں بجلی کا بحران: عامرلیاقت کا عمرایوب کے احتساب کا مطالبہ


کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے کراچی سے تعلق رکھنے والے رکن قومی اسمبلی عامرلیاقت نے وفاقی وزیر تونائی عمرایوب کو کراچی میں بجلی کے بحران اور لوڈ شیڈنگ کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے ان کے احتساب کا مطالبہ کردیا ہے۔

کے الیکٹرک کے دفتر کے باہر پارٹی کارکنوں کے ہمراہ احتجاجی کیمپ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عامرلیاقت نے کہا کہ انہوں نے اسمبلی کے فلور پر اور دیگر کئی موقعوں پرعمرایوب کی توجہ کراچی میں بجلی کے بحران کی طرف دلوائی، لیکن وزیر نے صاف انکار کرتے ہوئے کہا کہ شہر قائد میں لوڈ شیڈنگ کے ہم ذمہ دار نہیں ہیں۔

مزید پڑھیں: کراچی بارش: چھتیں گرنے سے 4 بچوں سمیت 9 افراد جاں بحق

انہوں نے کہا کہ حکومت میں کچھ کالی بھیڑیاں گھس آئی ہیں جن کی وجہ سے حکومت کو بھی تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ وزیراعظم عمران خان ایسے لوگوں کو حکومت سے باہر پھینکیں، جو ان کی بدنامی کا سبب بن رہے ہیں۔

پی ٹِی آئی رہنما عامرلیاقت نے کہا کہ وزیر توانائی عمرایوب کا رویہ غیرذمہ دارانہ ہے۔  لوڈشیڈنگ کامسئلہ حل نہیں ہوا تو بھوک ہڑتال کریں گے۔ بجلی لوڈ شیڈنگ پر کوئی نوٹس لینے کو تیارنہیں ہے، چیف جسٹس آف پاکستان اس مسلے پر ازخود نوٹس لیں۔

انہوں نے کہا کہ نیپرا نامعلوم افراد کا ادارا ہے۔ یہ ابراج گروپ کون ہے؟  عمران خان میرا لیڈر ہے، میں کراچی کا بیٹا ہوں، کیا میں یہ کہوں کہ سب ٹھیک ہے۔ عارف نقوی کا عمران خان سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

دوسری جانب رہنما متحدہ قومی مومنٹ پاکستان کے رہنما عامر خان نے کہا ہے کہ  کراچی والے لوڈ شیڈنگ کے عذاب میں مبتلا ہیں۔ کراچی میں بدترین لوڈشیڈنگ ہورہی ہے۔ کے الیکٹرک وزیراعظم کی بات بھی نہیں سنتی۔

کراچی میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے عامرخان اور کنور نوید جمیل  نے کہا کہ پیٹرول کی قیمتوں میں کمی ہوئی، تب بھی عوام کو فائدہ نہیں ہوا۔ تمام وسائل فراہم کرنے کے باوجود کے الیکٹرک ضد اور ہٹ دھرمی پر قائم ہے


متعلقہ خبریں