سندھ: کورونا وائرس سے مزید 42 افراد جاں بحق، 1388 متاثر


کراچی: سندھ میں کورونا وائرس سے مزید 42 افراد جاں بحق جبکہ 1388 متاثر ہوئے ہیں۔

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے صوبے میں کورونا کی صورتحال سے متعلق بتایا ہے کہ سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد 97 ہزار626 ہو گئی ہے جبکہ وبا سے ہونے والی اموات کی تعداد 1614 تک پہنچ چکی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ سندھ میں کورونا کے 650 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ 76مریض وینٹی لیٹر پر موجود ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں کورونا وائرس کے مزید 629 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد شہر میں وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد 75 ہزار 74 ہو گئی ہے۔

خیال رہے کہ  پاکستان میں کورونا وائرس کے باعث 4 ہزار 839 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں اور 2لاکھ 34 ہزار509 متاثر ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے2ہزار691نئے کیسزرپورٹ ہوئے اور 77افراد جاں کی بازی ہار گئے۔

ملک بھر میں کورونا کے ایکٹوکیسز کی تعداد 94 ہزار 713 ہے۔ ملک بھر میں صحتیاب مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 34 ہزار 957 ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس: دنیا میں5لاکھ40ہزارسےزائد افراد جاں بحق

پاکستان میں کورونا کا پہلا کیس 26 فروری کو رجسٹرڈ ہوا اور ایک ہزاراموات 21 مئی تک ہوئیں۔ وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ابتدا میں کیسز میں اضافے کی رفتار سست تھی لیکن اب اس میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔


متعلقہ خبریں