ترکی: دلہنوں کیلئے دیدہ زیب اور منفرد ماسک تیار


استنبول: ترکی میں دلہنوں کے لیے ڈیزائنر ماسک بنائے جا رہے ہیں۔ کورونا وائرس کے دوران شادی کی تقریب میں سب کا ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

وائس آف امریکہ اردو کی رپورٹ کے مطابق ترکی میں دلہنوں کے لیے دیدہ زیب اور منفرد ماسک تیار کیے جا رہے ہیں۔

کورونا وبا کے بعد دنیا میں کئی نئی چیزوں نے اپنی جگہ بنا لی ہے۔ ڈیزائنرکا کہنا ہے کہ وہ لباس کے مطابق ملتے جلتے کڑھائی اور لیس والے ماسک بنا رہی ہیں۔

دلہن کا کہنا ہے کہ کورونا وبا کے باعث ماسک پہننا لازمی ہے اور اس کے ساتھ اب انہیں میک اپ کی فکر بھی کم ہوگی۔

بھارتی شہری نے کورونا سے بچاؤ کیلئے سونے کا ماسک بنوا لیا

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں  بھارت کی ریاست مہاراشٹرا کے شہر پونے میں ایک شخص نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے تین لاکھ روپے مالیت کا سونے کا ماسک بنوایا تھا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سونے کے ماسک میں سانس لینے میں دشواری نہ ہو اس کے لیے چھوٹے چھوٹے سوراخ رکھے گئے ہیں۔

شہری کا کہنا ہے کہ اسے بچپن سے ہی سونے کے زیورات پہننے کا شوق ہے لیکن وہ نہیں جانتا کہ یہ ماسک کورونا وائرس سے بچاو کے لئے کار آمد ہے یا نہیں

شنکر نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر سلور ماسک کی خبر پڑھ کر اسے سونے کے ماسک کی خواہش ہوئی جو مقامی سنیارے نے پوری کر دی۔


متعلقہ خبریں