قومی اسمبلی: پارلیمانی جماعتوں کے رہنماؤں کا اجلاس طلب

پہلی مرتبہ ڈومیسٹک کامرس پالیسی لانیکا اعلان، وزارت تجارت کی بریفنگ

اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے پارلیمانی جماعتوں کے رہنماؤں کا اجلاس طلب کر لیا۔

قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کا فیصلہ

ہم نیوز کے مطابق طلب کیے گئے اجلاس کی صدارت اسپیکر قومی اسملبی اسد قیصر کریں گے۔ اجلاس کل دن ساڑھے تین بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہو گا۔

قومی اسمبلی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سیشن ضابطہ کار کے تحت نظم و ضبط کو قائم رکھنے سے متعلق امور پر اجلاس میں بات چیت ہو گی۔

ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق طلب کیے گئے اجلاس میں وفاقی وزرا پرویز خٹک، مخدوم شاہ محمود قریشی اور اسد عمر شرکت کریں گے۔

قومی اسمبلی نے 5 کھرب 44 ارب روپے کی ضمنی گرانٹس کی منظوری دے دی

ہم نیوز نے قومی اسمبلی کے ترجمان کے حوالے سے بتایا ہے کہ وفاقی وزرا طارق بشیر چیمہ، امین الحق، شیخ رشید احمد اور علی محمد خان کو بھی اجلاس میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق غوث بخش خان مہر، خالد حسین مگسی، اختر مینگل اور محمد اسلم بھوتانی کو بھی اجلاس میں شرکت کے لیے مدعو کیا گیا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق اسپیکر کی زیر صدارت منعقد ہونے والے اجلاس میں شرکت کے لیے راجہ پرویز اشرف، خواجہ محمد آصف، سردار ایاز صادق اور رانا ثنا اللہ کو بھی بلایا گیا ہے۔

قومی اسمبلی میں علی زیدی کی جذباتی تقریر، نوید قمر  نے کوٹ اُتار کر لڑنے کا چیلنج دے دیا

قومی اسمبلی کے ترجمان کے مطابق کل منعقد ہونے والے اجلاس میں شرکت کے لیے شاہدہ اختر علی، نوابزادہ شاہ زین بگٹی اور امیر حیدر اعظم خان کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں