کراچی: پرانا گولیمار میں کرنٹ لگنے سے 2 افراد جاں بحق


کراچی: کراچی کے علاقے پرانا گولیمار میں بارشوں کے بعد کرنٹ لگنے سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق دونوں افراد کو جنریٹر چلاتے ہوئے کرنٹ لگا۔ دونوں افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ جاں بحق دونوں افراد کی شناخت معلوم نہ ہوسکی۔

گزشتہ روز کراچی میں بارش کے نتیجے میں چھتیں اور دیواریں گرنے سے چار بچوں سمیت 9 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

کورنگی ابراہیم حیدری میں دو مختلف مقامات پر دیواریں اور چھتیں گرنے سے 3 مزدور اور دو کمسن بچے جاں بحق ہو گئے تھے۔ ملیرشمسی سوسائٹی کے قریب گھر کی دیوار گرنے سے تین سالہ بچی عیشہ جاں بحق ہو گئی تھی۔

گزشتہ روز ہی لیاقت آباد انگارہ گوٹھ میں گھر کی چھت گرنے سے خاتون جاں بحق ہو گئی۔ تھی۔ تیز ہواوں کے سبب گھر کی دیوار گرنے سے خاتوں جاں بحق ہو گئی تھیں۔

مزید پڑھیں: مون سون بارشیں: وزیراعلیٰ پنجاب نالوں کی صفائی میں تاخیر پر برہم

اورنگی مومن آباد اور کیماڑی میں کرنٹ لگنے سے 7 سالہ محمد اور 15 سالہ عثمان لقمہ اجل بن گئے تھے۔

طوفانی ہواؤں کے باعث آرٹس کونسل چورنگی اور دیگر مقامات پر کئی درخت بھی اکھڑ گئے تھے۔

گزشتہ روز پاکستان کے معاشی حب کراچی میں بارش کی پہلی بوند سے بجلی کا نظام  بھی درہم برہم ہو گیا تھا۔ بارش سے نکاسی آب کا نظام بھی مفلوج ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔

بارش ہوتے ہی کراچی میں 200 سے زائد فیڈرز ٹرپ کر گئے تھے، جس کی وجہ سے کئی علاقوں کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی تھی۔

کراچی میں 200 سے زائد فیڈرز ٹرپ کرنے سے نیوکراچی، نارتھ کراچی، لیاقت آباد، اورنگی ٹاوَن، لیاری، بلدیہ، کیماڑی، کورنگی اور لانڈھی کےعلاقوں میں بجلی کی فراہمی شدید متاثر ہوگئی تھی۔

گزشتہ روز کراچی میں بارش سے ایئر پورٹ شاہراہ فیصل، لال کوٹھی، ٹیپوسلطان، کارساز، ٹاور، شاہین کمپلیکس کے اطراف پانی جمع ہو گیا تھا۔
پی آئی ڈی سی، ایم آر کیانی روڈ، گودام چورنگی، ہینو چورنگی، جام صادق پل، کورنگی انڈسٹریل ایریا، مین کورنگی روڈ، ناظم آباد انڈر پاس، حیدری، گلبہار میں پانی جمع ہو گیا تھا۔


متعلقہ خبریں