اسلام آباد ہائیکورٹ:مندر کی تعمیر کے خلاف دائر درخواستوں پر فیصلہ

نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن(ر) صفدر کی سزاؤں کیخلاف اپیلوں پرسماعت کل ہوگی

فوٹو: فائل


اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے مندر کی تعمیر کے خلاف دائر درخواستوں پر فیصلہ سنا دیا ہے۔

اسلام آباد میں مندر کی تعمیر کا فیصلہ اسلامی نظریاتی کونسل کرے گی

ہم نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے دائر درخواستیں فی الوقت غیر مؤثر قرار دیتے ہوئے نمٹا دی ہیں۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے دیے جانے والے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ مندر کی فنڈنگ کا معاملہ اسلامی نظریاتی کونسل کو بھیجا جا چکا ہے۔

اسلام آباد میں مندر کی تعمیر، سی ڈی اے سے جواب طلب

ہم نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ ہائی کورٹ کے سامنے فنڈنگ کے معاملے پر موجود درخواست ابھی غیر مؤثر ہو گئی ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے اسلام آباد میں مندر کی تعمیر کے خلاف ایک اور دائر درخواست پر فیصلہ آج محفوظ کرلیا تھا۔

اسلام آباد میں مندر کی تعمیر، سی ڈی اے سے جواب طلب

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامرفاروق نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد گزشتہ روز دو درخواستوں پر سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔


متعلقہ خبریں