خیبرپختونخوا: کورونا کے 445 نئے کیسز رپورٹ


پشاور: صوبہ خیبرپختونخوا میں عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کے مزید 445 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

کورونا پھیلنے کا خدشہ ہے، عوام عید الاضحیٰ گھر پر منائیں، شبلی فراز

ہم نیوز کے مطابق خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 28 ہزار 681 ہو گئی ہے۔

صوبائی محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس کے باعث مزید سات افراد اپنی جانوں کی بازیاں ہار گئے ہیں۔

دستیاب اعداد و شمارکے مطابق خیبرپختونخوا میں کورونا کے سبب دار فانی سے کوچ کرجانے والوں کی تعداد 1045 ہو گئی ہے۔

عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق کورونا وائرس کے سبب دنیا میں پانچ لاکھ 41 ہزار 248 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جب کہ ایک کروڑ 17 لاکھ 64 ہزار سے زائد متاثر ہیں۔

پنجاب میں کورونا کے 706 نئے کیسز رپورٹ، مزید 15 افراد جاں بحق

کورونا سے صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد 67 لاکھ 58 ہزارسے بڑھ گئی ہے۔ امریکہ میں کورونا سے 30 لاکھ 39 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔

گزشتہ24 گھنٹوں میں امریکہ میں کورونا سے مزید 351 افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں جس کے بعد جاں بحق ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 32 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔

بھارت میں کورونا مریضوں کی تعداد سات لاکھ 20 ہزارسے بڑھ گئی ہے۔ اعداد و شمارکے مطابق ایک دن میں474 افراد کے جاں بحق ہونے سے مجموعی تعداد 20 ہزار ہوگئی ہے۔

برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 44 ہزاردو سو سے بڑھ گئی جب کہ دو لاکھ 85 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہیں۔

سندھ: کورونا وائرس سے مزید 42 افراد جاں بحق، 1388 متاثر

برطانیہ میں کورونا ٹیسٹ اینڈ ٹریس سسٹم لاگو ہے جس کے تحت کورونا مریضوں سے ملاقات کرنے والوں کو آئسولیٹ کیا جا رہا ہے۔


متعلقہ خبریں