کراچی میں کورونا سے مزید 38 اموات رپورٹ


کراچی: کراچی میں کورونا وائرس کے باعث مزید 38 اموات ہوئیں، جبکہ 759 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں

صوبائی محکمہ صحت کے مطابق کراچی میں کورونا کیسز کی تعداد 75ہزار204ہوگئی۔ کراچی میں کورونا سے اموات کی تعداد1372 ہوگئی۔

صوبائی محکمہ صحت کے مطابق سندھ میں کورونا وائرس کے باعث مزید 42 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔ سندھ میں کورونا سے اموات کی تعداد 1614 ہوگئی۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق صوبے میں کورونا وائرس کے مزید1390 کیسز رپورٹ ہوئے۔ سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد 97 ہزار 626 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کے باعث4ہزار 839 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں اور 2لاکھ 34ہزار509 متاثر ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے2ہزار691نئے کیسزرپورٹ ہوئے اور 77افراد جاں کی بازی ہار گئے۔

ملک بھر میں کورونا کے ایکٹوکیسز کی تعداد 94 ہزار 713 ہے۔ ملک بھر میں صحتیاب مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 34 ہزار 957 ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس: دنیا میں5لاکھ40ہزارسےزائد افراد جاں بحق

پنجاب میں ایک ہزار899افراد کورنا وائرس سے جاں بحق ہوچکے ہیں جب کہ سندھ ایک ہزار572، خیبرپختونخوا ایک ہزار38، بلوچستان124، اسلام آباد140، آزادکشمیر 36 اور گلگت بلتستان میں 30 کورونا مریض جاں بحق ہوئے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 71 کورونا مریض اسپتالوں اور 6 گھروں میں جاں بحق ہوئے۔ گزشتہ 24 گھنٹے کےدوران سندھ میں 41 اموات اسپتالوں اور5 گھروں میں ہوئیں۔

ایک دن میں پنجاب میں 14 اموات اسپتالوں اور ایک گھر میں ہوئی۔ خیبرپختونخوا میں 10 کورونا مریض اسپتال اور ایک گھر پردم توڑگیا۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں اسلام آباد میں 3 اموات اسپتالوں میں ہوئیں۔ بلوچستان میں ایک دن کے دوران اسپتال ایک کورونا مریض جاں بحق ہوا۔

گلگت بلتستان میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران اسپتال میں 2 اموات رپورٹ ہوئیں اور آزادکشمیر میں کوئی بھی کورونا وائرس سے جاں بحق نہیں ہوا۔

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 24 ہزار 577 ٹیسٹ کیے گئے ہیں اور مجموعی طور پر 14 لاکھ 45 ہزار 153 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ ملک بھر میں کورونا مریضوں کے لیے 1525 وینٹی لیٹرز دستیاب ہیں اور اس وقت 439 کورونا مریض وینٹی لیٹر پرہیں۔


متعلقہ خبریں