صدر مملکت نے قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کر لیا

صدر مملکت نے قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کر لیا

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے آٹھ جولائی کو سہ پہرچار بجے قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کر لیا ہے۔

قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کا فیصلہ

ہم نیوز کے مطابق صدر مملکت نے اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 کی شق ایک کے تحت طلب کیا ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے بھی پارلیمانی جماعتوں کے رہنماؤں کا اجلاس طلب کر لیا ہے۔

طلب کیے گئے اجلاس کی صدارت اسپیکر قومی اسملبی اسد قیصر کریں گے۔ اجلاس کل دن ساڑھے تین بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہو گا۔

قومی اسمبلی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سیشن ضابطہ کار کے تحت نظم و ضبط کو قائم رکھنے سے متعلق امور پر اجلاس میں بات چیت ہو گی۔

قومی اسمبلی نے 5 کھرب 44 ارب روپے کی ضمنی گرانٹس کی منظوری دے دی

ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق طلب کیے گئے اجلاس میں وفاقی وزرا پرویز خٹک، مخدوم شاہ محمود قریشی اور اسد عمر شرکت کریں گے

قومی اسمبلی کے ترجمان کے حوالے سے ہم نیوز نے بتایا ہے کہ وفاقی وزرا طارق بشیر چیمہ، امین الحق، شیخ رشید احمد اور علی محمد خان کو بھی اجلاس میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

قومی اسمبلی اجلاس: مراد سعید کی تقریر کے دوران اپوزیشن کا شور شرابہ

ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق غوث بخش خان مہر، خالد حسین مگسی، اختر مینگل اور محمد اسلم بھوتانی کو بھی اجلاس میں شرکت کے لیے مدعو کیا گیا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق اسپیکر کی زیر صدارت منعقد ہونے والے اجلاس میں شرکت کے لیے راجہ پرویز اشرف، خواجہ محمد آصف، سردار ایاز صادق اور رانا ثنا اللہ کو بھی بلایا گیا ہے۔

قومی اسمبلی: اپوزیشن کا بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کی فوری واپسی کا مطالبہ

قومی اسمبلی کے ترجمان کے مطابق کل منعقد ہونے والے اجلاس میں شرکت کے لیے شاہدہ اختر علی، نوابزادہ شاہ زین بگٹی اور امیر حیدر اعظم خان کو بھی مدعو کیا گیا ہے

متعلقہ خبریں

ٹاپ اسٹوریز