سیاسی جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس 9 جولائی کو ہو گی


حیدرآباد: ملک کی سیاسی جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) 9 جولائی کو منعقد ہو گی۔

بلاول بھٹو کو سراج الحق نے اے پی سی بلانے کی تجویز دیدی

ہم نیوز کے مطابق یہ بات امیر جمعیت العلمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان نے ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے بتائی۔

انہوں نے کہا کہ بلائی جانے والی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کے سربراہان کو مدعو کیا گیا ہے۔

امیر جے یو آئی مولانا فضل الرحمان نے دعویٰ کیا کہ حکومت کی کشتی ڈوبنے کے قریب ہے۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ اگر خود مستعفی ہو جائیں تو بہتر ہے۔

حکومتی نااہلیوں، عوام دشمن بجٹ اور کورونا پر جلد اے پی سی بلائی جائیگی، بلاول

ملک کی اقتصادی صورتحال کے حوالے سے سینئر سیاستدان مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ معاشی اعتبار سے ملک سنگین بحران کا شکار ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے آئندہ مالی سال کے بجٹ پر امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے چیئرمین پی پی بلاول بھٹو سے ٹیلی فونک بات چیت میں مشورہ دیا تھا کہ آل پارٹیز کانفرنس بلائی جائے۔

اگر حکومت نے 5 سال مکمل کیے تو ملک نہیں بچے گا، مولانا فضل الرحمان

چیئرمین پی پی بلاول بھٹو کی جانب سے گزشتہ دنوں کہا گیا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف کے صحتیاب ہونے کے بعد ہی اے پی سی بلائی جائے گی۔


متعلقہ خبریں