کراچی: چار منزلہ مخدوش عمارت گر گئی



کراچی: شہر قائد کے علاقے سندھی ہوٹل، لیاقت آباد میں چار منزلہ عمارت زمیں بوس ہو گئی ہے۔

کراچی: سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے خلاف ایکشن لینے کا مطالبہ

ہم نیوز کے مطابق چار منزلہ عمارت کو مخدوش قرار دے کر پہلے ہی خالی کرا لیا گیا تھا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق مخدوش عمارت کے گرنے سے اطراف کی دو عمارات کو نقصان پہنچا ہے۔ متعلقہ حکام نقصان پہنچنے والی عمارات کا جائزہ لے رہے ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق عمارت کے گرنے کی اطلاع ملتے ہی رینجرز، پولیس اور امدادی اداروں کے رضاکاروں کی بڑی تعداد جائے وقوع پر پہنچ گئی ہے۔

کراچی: ۔۔۔ پھر عمارت گری، چیخ گونجی اور … حادثہ ہو گیا

اطلاعات کے مطابق رینجرز، پولیس اور دیگر متعلقہ اداروں کے افراد وہاں جمع ہونے والے افراد کو دور ہٹانے کی کوشش کررہے ہیں اور ساتھ ہی اس بات کا جائزہ بھی لیا جارہا ہے کہ اطراف کی عمارات کو کس قدر نقصان پہنچا ہے؟

کراچی: لیاری میں منہدم عمارت کے ملبے سے22 لاشیں نکال لی گئیں

ہم نیوز کے مطابق ابتدائی طور پر ابھی تک کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے لیکن دوعمارات کو نقصان ضرور پہنچا ہے۔


متعلقہ خبریں