کراچی: سرکاری گاڑی پر فائرنگ،ایک جاں بحق،اسسٹنٹ کمشنر زخمی

کراچی: سرکاری گاڑی پر فائرنگ،ایک جاں بحق,اسسٹنٹ کمشنر زخمی

کراچی: شہر قائد کے علاقے سہراب گوٹھ میں سرکاری گاڑی پر کی جانے والی فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جب کہ دوسرا شخص زخمی ہو گیا ہے۔

کراچی: کار شوروم پر ڈکیتی کی بڑی واردات

ہم نیوزکے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ زخمی کو اسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے۔ زخمی کو عینی شاہد نے اسپتال منتقل کیا۔

پولیس کے ذمہ دار ذرائع کے مطابق سرکاری گاڑی پر ہونے والی فائرنگ سے ایف بی آر کے اسسٹنٹ کمشنر نثار احمد مری زخمی ہوئے ہیں جب کہ جاں بحق ہونے والا شخص ان کا قریبی رشتہ دار بتایا جاتا ہے۔

لاہور، کراچی میں جرائم بڑھ گئے

ہم نیوز کو اس سلسلے میں ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ علاقہ پولیس کو عینی شاہد نے صورتحال کی بابت کہا ہے کہ سرکاری گاڑی جائے وقوع پہ خراب ہوئی تھی کہ اتنی دیر میں موٹرسائیکل سوار افراد نے موبائل فون چھیننے کے بعد فائرنگ کردی تھی۔

پولیس حکام کے حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے۔

کراچی: ایم پی اے صداقت حسین کے گھر کے باہر فائرنگ،بھائی بہنوئی زخمی

ہم نیوز کو پولیس کے ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ اسسٹنٹ کمشنر ایف بی آر نثار احمد مری کے متعلق صرف یہی معلوم ہو سکا ہے کہ وہ کسی چیز کے ٹکرانے سے زخمی ہوئے ہیں تاہم درست حقائق ان سے ہی معلوم ہو سکیں گے۔

پولیس حکام کے مطابق وہ جائے وقوع سے ثبوت و شواہد اکھٹے کررہے ہیں اور جلد ہی ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لے آئیں گے۔

کراچی: کار پہ فائرنگ، چچا بھتیجا جاں بحق، خاتون زخمی

کراچی میں گزشتہ روز بھی کار سوار مسلح ملزمان نے ایک کار شوروم پر ڈکیتی کی بڑی واردات کی تھی جس کے بعد وہ فرار ہونے میں بھی کامیاب ہو گئے تھے۔


متعلقہ خبریں