سی اے اے: قومی ایئر لائن کے 34 پائلٹس کے لائسنس معطل

اسپین: پھنسے ہوئے پاکستانیوں کو قطر ایئرویز وطن لائے گی

اسلام آباد: سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے قومی ایئرلائن کے 34 پائلٹس کے لائسنس معطل کردیے ہیں۔

چیف جسٹس نے پائلٹس کے جعلی لائسنسز کا نوٹس لے لیا

ہم نیوز کے مطابق سی اے اے کے ایڈیشنل ڈائریکٹر لائسنس خالد محمود کے دستخط سے اس ضمن میں نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

اس سلسلے میں ذمہ دار ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا ہے کہ سول ایوی ایشن نے اپنی تحقیقات مکمل کرنے کے بعد پائلٹس کے لائسنس معطل کیے ہیں۔ ذرائع کے مطابق اس ضمن میں کی جانے والی انکوائری کی تکمیل تک لائسنس معطل رہیں گے۔

جعلی لائسنس یافتہ پائلٹس، اہلکار فوجداری مقدمات کا سامنا کریں گے، غلام سرور

میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی وزارت ہوا بازی کی جانب سے 262 مشکوک پائلٹس کی فہرست جاری کی گئی تھی۔

وفاقی وزیر غلام سرور خان کا قومی اسمبلی میں کہنا تھا کہ 148 مشکوک لائسنس کی فہرست  پی آئی اے کو بھجوادی گئی ہے اورانہیں ہوابازی سے بھی روک دیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دیگر مشکوک لائسنس والے پائلٹس 100 سےزائد ہیں۔

262 مشکوک لائسنس یافتہ پائلٹس کے خلاف کارروائی شروع کردی ہے، غلام سرور

پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیرغلام سرورخان کا کہنا تھاکہ پی آئی اے میں 28 پائلٹس کی ڈگریاں جعلی ثابت ہوچکی ہیں۔ انہوں نے بتایا تھا کہ حالیہ دنوں میں چار گھوسٹ پائلٹس فارغ کیے گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

ٹاپ اسٹوریز