کورونا وائرس:دنیا میں پانچ لاکھ52 ہزار سے زائد اموات

فائل فوٹو

عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 5 لاکھ 52 ہزار46 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں اور ایک کروڑ 21 لاکھ 66 ہزار سے زائد متاثر ہیں جبکہ 70 لاکھ 30 ہزار افراد اس مرض سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

امریکہ میں کورونا مریضوں کی تعداد 31 لاکھ 58ہزار سے زائد ہو گئی ہے اور ایک دن میں392 افراد ہلاک ہونے سے مجموعی تعداد ایک لاکھ 34 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔

برازیل میں 17 لاکھ 16ہزار سے زائد افراد کورونا سے متاثر ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 245 افراد جاں بحق ہوئے اور مجموعی تعداد 68 ہزار سے زائد ہے۔

بھارت میں کورونا مریضوں کی تعداد 7 لاکھ 69  ہزار سے زائد ہے اور وہاں 24 گھنٹوں کے دوران 491 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ بھارت میں کورونا وائرس کے باعث ہلاک ہونے والوں کی مجموعی تعداد 21 ہزار 144 ہو گئی ہے۔

روس میں کورونا مریضوں کی تعداد 7 لاکھ سے زائد ہے۔ روس میں کورونا سے مزید 173 افراد ہلاک ہونے سے مجموعی تعداد 10ہزار 667 تک پہنچ گئی ہے۔

پیرو میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 10 ہزار952 ہوگئی ہے جبکہ مجموعی کیسز کی تعداد 3 لاکھ 9 ہزار سے زائد ہے۔

اسپین میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہزار تین سو سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ مجموعی کیسز کی تعداد دو لاکھ 99 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔

کورونا وائرس سے چلی میں تین لاکھ 1 ہزار 19 افراد متاثر ہیں اور 6 ہزار 434 جاں بحق ہوچکے ہیں۔

برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 44 ہزار 3 سو سے بڑھ گئی جبکہ 2 لاکھ 86 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہیں۔

برطانیہ میں کورونا ٹیسٹ اینڈ ٹریس سسٹم لاگو ہے اور کورونا مریضوں سے ملاقات کرنے والوں کو آئسولیٹ کیا جا رہا ہے۔

میکسیکو میں دو لاکھ 68 ہزار سے زائد افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوچکی ہے اور32 ہزار14 افراد جان کی بازی ہار کے ہیں۔

ایران میں دو لاکھ 45 ہزار سے زائد افراد کوروناوائرس سے متاثر ہیں اور11 ہزار931 جاں بحق ہوچکے ہیں۔

اٹلی میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 34 ہزار 8 سو سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ دو لاکھ  41 ہزار956افراد متاثر ہوچکے ہیں۔

متعلقہ خبریں

ٹاپ اسٹوریز