پاکستان میں کوروناوائرس سے4ہزار 922 افراد جاں بحق



اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس کے سبب 4ہزار 922 افراد جاں بحق اور 2 لاکھ 37 ہزار 489 متاثر ہو چکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران ملک بھرمیں کورونا کے 2ہزار980 نئےکیسزرپورٹ ہوئے اور 83افرادجاں کی بازی ہار گئے۔

پنجاب میں ایک ہزار929افراد کورنا وائرس سے جاں بحق ہوچکے ہیں جب کہ سندھ ایک ہزار614، خیبرپختونخوا ایک ہزار45، بلوچستان124، اسلام آباد140، آزادکشمیر40 اور گلگت بلتستان میں 30 کورونا مریض جاں بحق ہوئے ہیں۔

سندھ میں کورونا متاثرین کی تعداد97ہزار626 ہوگئی ہے جب کہ پنجاب83ہزار599، خیبرپختونخوا28ہزار681، بلوچستان10ہزار919، اسلام آباد13ہزار650،گلگت ایک ہزار595 اور آزاد کشمیر میں ایک ہزار490 افراد متاثر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: دنیا میں کوروناوائرس سے ایک کروڑ19لاکھ50ہزار افراد متاثر

پاکستان میں کورونا سے صحت یاب افراد کی تعداد ایکٹو کیسز سے زائد ہے اور تا حال ایک لاکھ 40 ہزار 965 کورونامتاثرین صحت یاب ہوئے۔ پاکستان میں اس وقت کورونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 91 ہزار 602 ہے۔

ملک میں کورونا ٹیسٹنگ صلاحیت یومیہ 60 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔ اور 132 ٹیسٹنگ لیبارٹریز کام کر رہی ہیں۔ کورونا کے مریضوں کیلئے ایک ہزار525وینٹی لیٹرز مختص ہیں۔ 30شہروں میں ٹریس، ٹیسٹ اورقرنطینہ حکمت عملی موثر رہی۔

آنے والے دنوں میں پاکستان میں کورونا کیسز اور اموات میں اضافہ متوقع ہے۔ معان خصوصی ظفر مرزا نے بھی خبردار کیا ہے کہ پاکستان میں کورونا کیسزاوراموات میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔  معاون خصوصی نے کہا کہ اسپتالوں میں وینٹی لیٹرز پر بھی مریضوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوگا۔ ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ پاکستان کے گنجان آباد علاقوں میں کورونا وائرس کے کیسز زیادہ ہیں۔

پاکستان میں کورونا کا پہلا کیس 26 فروری کو رجسٹرڈ ہوا اور ایک ہزاراموات 21 مئی تک ہوئیں۔ وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ابتدا میں کیسز میں اضافے کی رفتار سست تھی لیکن اب اس میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔


متعلقہ خبریں