انگلینڈ کا ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹاس جیت کر بلے بازی کا فیصلہ


لندن: انگلینڈ اور ویسٹ انڈریز کے مابین ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا ہے۔

جو روٹ کی انجری کے باعث انگلینڈ کی کپتانی بین اسٓٹوکس کر رہے ہیں جبکہ ویسٹ انڈیز کی کپتانی جیسن ہولڈر کے سپرد ہے۔

انگلینڈ کی ٹیم میں روری برنز، ڈوم سیبلی، جو ڈینلی، ذیک کراولی، بین اسٹوکس، اولی پاپ، جوز بٹلر، ڈوم بیس، جوفرا آرچر، مارک ووڈ اور جیمز اینڈرسن شامل ہیں۔

عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث کرکٹ سمیت دیگر کھیلوں کی سرگرمیاں معطل ہو گئی تھیں لیکن اب ایک سو سترہ روز بین الاقوامی کرکٹ بحال ہوگئی ہے۔

انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹیسٹ میچ سے بین الاقوامی کرکٹ سرگرمیاں بحال ہو رہی ہیں۔ ا

یہ بھی پڑھیں:بین اسٹوکس انگلینڈ کے کپتان مقرر

آج کے میچ میں دونوں ٹیمیں سیاہ فام لوگوں سے یکجہتی کے طور پر اپنی شرٹ کے کالر پر سیاہ فام لوگوں کی حمایت میں بیج لگائیں گی۔

ویسٹ انڈیز نے اس یکجہتی کا پہلے اعلان کیا تھا لیکن بعد میں انگلینڈ کی ٹیم نے بھی ایسے بیجز لگانے کا اعلان کر دیا۔

ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کورونا وائرس کے باعث  تماشائیوں کے بغیر کرکٹ کھیلی جائے گی۔

اس سیریز کے بعد انگلینڈ اور پاکستان کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی، دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ اور تین ٹی ٹوینٹی میچز کی سیریز کھیلی جائے گی۔ سیریز کا آغاز آٹھ جولائی سے ہوگا۔


متعلقہ خبریں