علی زیدی نے جے آئی ٹی سے متعلق سنجیدہ سوالات اٹھائے ہیں، فواد چوہدری

وفاقی کابینہ: تھریٹ کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ علی زیدی نے جے آئی ٹی سے متعلق سنجیدہ سوالات اٹھائے ہیں۔

وفاقی وزیرسائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جے آئی ٹی سے متعلق اپنے ٹویٹ میں کہا کہ پیپلز پارٹی کا عزیر بلوچ اور نثار مورائی سے متعلق مؤقف کمزور ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی رہنما کہتے ہیں وہ عزیر بلوچ اور نثار مورائی کو نہیں جانتے۔ وفاق وزیر علی زیدی نے جے آئی ٹی سےم متعلق سنجیدہ سوالات اٹھائے ہیں اور ثبوت کے طور پر رپورٹس بھی پیش کیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ اب عدلیہ کا فرض ہے کہ وہ جے آئی ٹی کے معاملے کا جائزہ لے جبکہ سیاسی جماعتوں کو جرائم پیشہ عناصر سے پاک کرنا اہم ہے۔

گزشتہ روز وفاقی وزیر علی زیدی نے پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ کہا کہ چیف جسٹس پاکستان عزیر بلوچ اور بلدیہ فیکٹری کی جے آئی ٹیز پر ازخود نوٹس لیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ ہمارا فرض غلط کام کو روکنا اور عوام کو حقائق بتانا ہے۔ نبیل گبول نے گزشتہ رات کہا کہ جے آئی ٹی رپورٹ مکمل نہیں ہے۔ جے آئی ٹی میں ایک شخص درجنوں قتل کا اعتراف کرتا ہے لیکن جے آئی ٹی رپورٹ میں یہ نہیں بتایا گیا کہ عزیر بلوچ نے قتل کس کے کہنے پر کیے۔

یہ بھی پڑھیں چیف جسٹس پاکستان جے آئی ٹیز پر ازخود نوٹس لیں، علی زیدی


متعلقہ خبریں