پنجاب میں کورونا کے 930 نئے کیسز رپورٹ، مزید 30 افراد جاں بحق


لاہور: پنجاب میں کورونا وائرس کے 930 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ مزید 30 افراد جاں بحق ہو گئے۔

ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق پنجاب میں کورونا کیسز کی مجوعی تعداد 83 ہزار 599 ہو گئی۔ لاہور میں 485، ننکانہ میں 3، قصور میں ایک، شیخوپورہ میں 16 اور راولپنڈی میں 100 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

جہلم میں ایک، اٹک میں 52، چکوال میں ایک، گوجرانوالہ میں 24، سیالکوٹ میں 20، نارووال میں ایک، گجرات میں 7، حافظ آباد میں 3 اور ملتان میں 26 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

پنجاب کے ضلع مظفرگڑھ میں 12، وہاڑی میں 3، فیصل آباد میں 14، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 2 اور رحیم یار خان میں 8 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

سرگودھا میں 35، میانوالی میں 5، بہاولنگر میں 6، بہاولپور میں 27، ڈی جی خان میں 30، لیہ میں ایک، اوکاڑہ میں 3، خانیوال میں  12، بھکر میں 3، ساہیوال میں 10 اور پاکپتن میں مزید 19 کیسز سامنے آئے۔

پنجاب میں کورونا سے مزید 30 افراد کی موت کے بعد صوبے میں اموات کی کل تعداد ایک ہزار 929 ہو گئی۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے سبب 4 ہزار 922 افراد جاں بحق اور 2 لاکھ 37 ہزار 489 متاثر ہو چکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھرمیں کورونا کے 2 ہزار 980 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور 83 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

یہ بھی پڑھیں: دنیا میں کوروناوائرس سے ایک کروڑ19لاکھ50ہزار افراد متاثر

پنجاب میں ایک ہزار 929 افراد کورنا وائرس سے جاں بحق ہو چکے ہیں جبکہ سندھ میں ایک ہزار 614، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 45، بلوچستان میں 124، اسلام آباد میں 140، آزاد کشمیر میں 40 اور گلگت بلتستان میں 30 کورونا مریض جاں بحق ہو چکے ہیں۔

سندھ میں کورونا متاثرین کی تعداد 97 ہزار 626 ہو گئی ہے جب کہ پنجاب میں 83 ہزار 599، خیبر پختونخوا میں 28 ہزار 681، بلوچستان میں 10 ہزار 919، اسلام آباد میں 13 ہزار 650، گلگت میں ایک ہزار 595 اور آزاد کشمیر میں ایک ہزار 490 افراد متاثر ہو چکے ہیں۔


متعلقہ خبریں