کراچی میں دو روز کے دوران کرنٹ لگنے سے 5 افراد جاں بحق


کراچی: کراچی میں دو روز کے دوران کرنٹ لگنے سے 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔

کراچی کے علاقے کارساز میں موٹرسائیکل سواروں پر بجلی کی تار گر گئی جس کے نتیجے میں ایک شخص محمد رفیق جاں بحق ہو گیا۔

ترجمان کے الیکٹرک نے کرنٹ لگنے سے انسانی جان کے ضیاع  پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بجلی تاروں کے گرنے اور کرنٹ کے معاملے کو دیکھ رہے ہیں۔ کارساز میں شارٹ سرکٹ کے باعث تاریں ٹوٹ کر گریں جس کی وجہ سے حادثہ رونما ہوا۔

گزشتہ روز پرانا گولیمار میں کرنٹ لگنے سے دو افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔ دونوں افراد کو جنریٹر چلانے کے دوران کرنٹ لگا تھا۔

کریم آباد میں مزدور کو کام کے دوران کرنٹ لگا تھا جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ کیماڑی میں بھی مسان چوک کے قریب کرنٹ لگنے سے عثمان نامی لڑکا جاں بحق ہو گیا تھا۔ اورنگی ٹاؤن مومن آباد میں کرنٹ لگنے سے 7 سالہ محمد جاں بحق ہو گیا تھا۔

واضح رہے کہ کراچی میں گزشتہ دو روز سے وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث کرنٹ لگنے کے واقعات میں اضافہ ہو گیا ہے۔

گزشتہ روز پاکستان کے معاشی حب کراچی میں بارش کی پہلی بوند سے بجلی کا نظام  بھی درہم برہم ہو گیا تھا۔ بارش سے نکاسی آب کا نظام بھی مفلوج ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔

بارش ہوتے ہی کراچی میں 200 سے زائد فیڈرز ٹرپ کر گئے تھے، جس کی وجہ سے کئی علاقوں کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں مزدور طبقے کیلئے عالمی سطح پر حکمت عملی بنانی چاہیئے، وزیراعظم

کراچی میں 200 سے زائد فیڈرز ٹرپ کرنے سے نیوکراچی، نارتھ کراچی، لیاقت آباد، اورنگی ٹاوَن، لیاری، بلدیہ، کیماڑی، کورنگی اور لانڈھی کےعلاقوں میں بجلی کی فراہمی شدید متاثر ہوگئی تھی۔

گزشتہ روز کراچی میں بارش کے دوران کرنٹ لگنے کے واقعات میں 20 سے زائد افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں