‏اسلام آباد :اسمارٹ لاک ڈاؤن سے کورونا کیسز میں 90 فیصد کمی


‏اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اسمارٹ لاک ڈاوَن سے کورونا وائرس کے کیسز میں 90 فیصد کمی دیکھی گئی ہے۔

ڈپٹی کمشنرحمزہ شفقات کی جانب سے جاری نوٹفکیشن کے مطابق اسلام آباد کے 4 سیکٹرز سیکٹرجی 6 ون، جی 6 ٹو، جی 7 ٹواور جی ٹین فور کو آج شام 7 بجے ڈی سیل کردیا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ 15 جون کواسلام آباد میں 635 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے تھے جبکہ گزشتہ روز اسلام آباد میں صرف 63 کیسزسامنے آئے ہیں۔

اسلام آباد: کورونا کیسز میں کمی، سیکٹر جی نائن ٹو اور تھری ڈی سیل

یاد رہے کہ 27 جون کو اسلام آباد کی انتظامیہ نے سیکٹر جی نائن 2 اور جی نائن 3 کو بھئ ڈی سیل کر دیا تھا۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات نے اپنی ٹوئٹ میں بتایا تھا کہ 14 روز کے اسمارٹ لاک ڈاؤن سے کورونا کیسز میں 78 فیصد کمی ہوئی ہے تاہم علاقےکی کڑی مانیٹرنگ جاری رہے گی۔

ایس او پیز کی خلاف ورزیاں، 709 مارکیٹیں اور صنعتیں سیل

واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے سبب 4 ہزار 922 افراد جاں بحق اور 2 لاکھ 37 ہزار 489 متاثر ہو چکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران ملک بھرمیں کورونا کے 2ہزار980 نئےکیسزرپورٹ ہوئے اور 83افرادجاں کی بازی ہار گئے۔

پنجاب میں ایک ہزار 929 افراد کورنا وائرس سے جاں بحق ہوچکے ہیں جب کہ سندھ ایک ہزار 614، خیبرپختونخوا ایک ہزار 45، بلوچستان 124، اسلام آباد 140، آزادکشمیر 40 اور گلگت بلتستان میں 30 کورونا مریض جاں بحق ہوئے ہیں۔

سندھ میں کورونا متاثرین کی تعداد 97 ہزار626 ہوگئی ہے جب کہ پنجاب 83 ہزار599، خیبرپختونخوا 28ہزار 681، بلوچستان 10 ہزار 919، اسلام آباد 13 ہزار650،گلگت ایک ہزار 595 اور آزاد کشمیر میں ایک ہزار490 افراد متاثر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: دنیا میں کوروناوائرس سے ایک کروڑ19لاکھ50ہزار افراد متاثر

پاکستان میں کورونا سے صحت یاب افراد کی تعداد ایکٹو کیسز سے زائد ہے اور تا حال ایک لاکھ 40 ہزار 965 کورونامتاثرین صحت یاب ہوئے۔ پاکستان میں اس وقت کورونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 91 ہزار 602 ہے۔

ملک میں کورونا ٹیسٹنگ صلاحیت یومیہ 60 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔ اور 132 ٹیسٹنگ لیبارٹریز کام کر رہی ہیں۔ کورونا کے مریضوں کیلئے ایک ہزار525وینٹی لیٹرز مختص ہیں۔ 30شہروں میں ٹریس، ٹیسٹ اورقرنطینہ حکمت عملی موثر رہی۔

آنے والے دنوں میں پاکستان میں کورونا کیسز اور اموات میں اضافہ متوقع ہے۔ معان خصوصی ظفر مرزا نے بھی خبردار کیا ہے کہ پاکستان میں کورونا کیسزاوراموات میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔  معاون خصوصی نے کہا کہ اسپتالوں میں وینٹی لیٹرز پر بھی مریضوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوگا۔ ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ پاکستان کے گنجان آباد علاقوں میں کورونا وائرس کے کیسز زیادہ ہیں۔

پاکستان میں کورونا کا پہلا کیس 26 فروری کو رجسٹرڈ ہوا اور ایک ہزاراموات 21 مئی تک ہوئیں۔ وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ابتدا میں کیسز میں اضافے کی رفتار سست تھی لیکن اب اس میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔

 


متعلقہ خبریں