اسٹاک مارکیٹ: 100 انڈیکس میں 321 پوائنٹس کا اضافہ

پاکستان اسٹاک مارکیٹ، کاروبار کے دوران ملا جُلا رجحان

کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی تیزی کا رجحان دیکھا گیا۔

بدھ کے روز اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز 35,373.35 کی سطح پر ہوا اور ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران اس میں تیزی دیکھی گئی۔

آج اسٹاک مارکیٹ 100 انڈیکس میں 321 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور کاروبار کا اختتام 35,694.89 کی سطح پر ہوا ہے۔

آج کاروبار کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 241,068,050 شیئرز کی لین دین ہوئی جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 10,599,777,422 بنتی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران 170 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز منگل کو اسٹاک مارکیٹ کا آغاز مثبت زون میں ہوا۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کا آغاز 35 ہزار 202 پوائنٹس پر ہوا۔

ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران ہی انڈیکس میں 260 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور انڈیکس 35 ہزار 462 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا تھا۔

بعدازاں کاروبار کے اختتام پر  انڈیکس میں 170 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا  اور انڈیکس 35,373.35 کی سطح پر بند ہوا،

آج کاروبار کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 241,068,050 شیئرز کی لین دین ہوئی جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 9,841,209,718 بنتی ہے۔

گزشتہ روز اسٹاک مارکیٹ میں 151 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

خیال رہے کہ چند روز قبل عالمی بینک نے پاکستان کے لیے 50 کروڑ ڈالرز قرض کی منظوری دے دی تھی۔

جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا تھا کہ قرض کی منظوری ایگزیکٹیو ڈائریکٹرز بورڈ اجلاس میں دی گئی۔ قرض کی رقم معاشی اصلاحات پر خرچ کی جائے گی۔

قرض کی رقم کورونا پر قابو پانے کے لیے بھی خرچ کی جائے گی جبکہ 25 کروڑ ڈالرز انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ ایسوسی ایشن نے فراہم کیے۔

اعلامیہ کے مطابق 25 کروڑ ڈالرز انٹرنیشنل بینک برائے ترقی و بحالی نے فراہم کیے ہیں۔ پاکستان کو یہ قرض آسان شرائط پر فراہم کیا گیا ہے۔

اعلامیہ کے مطابق 25 کروڑ ڈالرز انٹرنیشنل بینک برائے ترقی و بحالی نے فراہم کیے ہیں۔ پاکستان کو یہ قرض آسان شرائط پر فراہم کیا گیا ہے۔

دریں اثناء گزشتہ روز اسٹیٹ بینک نے روزگار اسکیم میں مزید 3 ماہ کے لیے توسیع کر دی تھی۔

ترجمان اسٹیٹ بینک نے کہا تھا کہ اپریل تا جون فنانسنگ حاصل کرنے والے جولائی تا ستمبر اسی تناسب سے فنانسنگ حاصل کرسکیں گے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ کہ اسکیم کےتحت بینکوں نے 1653 اداروں کے لیے 19 جون تک 112.80 ارب روپے فناسنگ کی منظوری دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں کورونا، ایشین انفرا اسٹرکچر بینک پاکستان کو 50 کروڑ ڈالر قرض دے گا

اسٹیٹ بینک کے مطابق اسکیم سے 19 جون تک 10 لاکھ افراد کا روزگار بچایا گیا ہے جبکہ حکومت نےاسکیم کی رسک شیئرنگ 40 سے بڑھا کر60 فیصد کر دی ہے۔


متعلقہ خبریں