کراچی: بیکری پر دستی بم حملہ، ایک شخص جاں بحق

کراچی: بیکری پر پھینکا جانے والا دستی بم روسی ساختہ تھا، رپورٹ

کراچی: کراچی کے علاقے سچل تھانہ کی حدود میں دستی بم حملے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔

ایس ایس پی ایسٹ ساجد سدوزئی کے مطابق موٹر سائیکل حملہ آورں نے نورانی گوٹھ میں ایک بیکری پر دستی بم سے حملہ کردیا، جس کے نتیجے میں بیکری کا مالک جاں بحق ہوگیا۔

پولیس آفیسر کے مطابق دستی بمحملے میں جاں بحق ہونے والا شخص سابق پولیس انسپکٹر ہے۔ جاں بحق ہونے والا شخص بیکری کا مالک ہے۔ جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت واشق کے نام سے ہوئی ہے۔

ایس ایس پی ایسٹ  کے مطابق دو موٹرسائیکل سواروں نے بیکری  پر دستی بم پھینکا اور فرار ہوگئے۔

گزشتہ ماہ 29 جون کو پولیس نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر دہشتگرد حملہ ناکام بنا دیا تھا اور فائرنگ کے تبادلے میں تمام چار حملہ آور مارے گئے تھے۔

دہشت گردوں کے حملے میں  ایک سب انسپکٹر اور 4 سیکیورٹی گارڈ اور ایک شہری بھی شہید ہوا تھا۔

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ 19 جون کو کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں دستی بم حملے میں ایک شخص جاں بحق اور 6 افراد زخمی ہو گئے تھے۔ جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت شہزاد کے نام سے ہوگئی تھی۔

مزید پڑھیں: کراچی میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر دہشتگرد حملہ ناکام، حملہ آور ہلاک

پولیس کے مطابق کراچی میں دستی بم حملہ احساس پروگرام کے دفتر کے قریب ہوا تھا۔ دفتر میں احساس پروگرام کے تحت لوگوں میں رقم تقسیم کی جا رہی تھی۔

دستی بم ھملے کی ابتدائی تحقیقاتی کے مطابق ملزمان نے پل پر سے دستی بم پھینکا تھا جو ریاض کالج کی دیوار کے قریب گر کر پھٹ گیا تھا۔ دستی بم پھٹنے سے دو رینجرز اہلکار اور ایک شہری شہید ہوا تھا جبکہ 8 افراد زخمی بھی ہوئے تھے۔

رپورٹ کے مطابق بم حملے میں رینجرز کی گاڑی کو بھی نقصان پہنچا تھا


متعلقہ خبریں