انٹربینک میں ڈالر 19 پیسے سستا

Dollar price

کراچی: کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹربینک میں ڈالر 19 پیسے سستا ہو گیا ہے۔

فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 166.95 سے کم ہو کر 166.76 روپےکا ہو گیا ہے۔

دوسری جانب کراچی کے صرافہ بازار میں سونے کی فی تولہ قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

آل پاکستان صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2ہزار 400روپے اضافہ ہوا۔ صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 8 ہزار 300 روپے ہو گئی۔

آل پاکستان صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق مارکیٹ میں 10گرام سونا 2058 روپے اضافے کے ساتھ 92ہزار850 کا ہوگیا۔

جب کہ  پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی تیزی کا رجحان دیکھا گیا۔

بدھ کے روز اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز 35,373.35 کی سطح پر ہوا اور ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران اس میں تیزی دیکھی گئی۔

آج اسٹاک مارکیٹ 100 انڈیکس میں 321 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور کاروبار کا اختتام 35,694.89 کی سطح پر ہوا ہے۔

آج کاروبار کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 241,068,050 شیئرز کی لین دین ہوئی جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 10,599,777,422 بنتی ہے۔


متعلقہ خبریں