پنجاب: 24 گھنٹے میں 1،036 مریضوں نے کورونا کو شکست دے دی

پاکستان میں کورونا سے مزید 79 افراد جاں بحق

لاہور:  صوبہ پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1،036 مریضوں نے کورونا وائرس کو شکست دے دی۔

پنجاب کے تمام سرکاری اسپتالوں میں کورونا کے مریضوں کےعلاج، دستیاب بستروں اور وینٹی لیٹرزکی تفصیلات جاری کردی گئیں۔

سیکریٹری صحت پنجاب بیرسٹرنبیل احمد اعوان کے مطابق سرکاری اسپتالوں سے کورونا کے 47284 مریض صحت یاب ہوکرگھروں کو جا چکے  ہیں۔

نبیل احمد اعوان کے مطابق پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں 8902 میں سے 7913 بیڈزخالی ہیں۔

سیکریٹری صحت پنجاب کے مطابق لاہورکےسرکاری اسپتالوں میں کورونا مریضوں کیلئےمختص کیےگئے 2348 میں سے 2064 بیڈزخالی ہیں۔

نبیل اعوان کا کہنا ہے کہ پنجاب کےسرکاری اسپتالوں کےآئیسولیشن وارڈزمیں کورونامریضوں کیلئے5764 میں سے 5319 بیڈزخالی ہیں۔

سیکریٹری صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ لاہور کے سرکاری اسپتالوں کے آئیسولیشن وارڈز میں 1633 میں سے 1547 بیڈزخالی ہیں۔پنجاب کے سرکاری اسپتالوں کے ایچ ڈی یوز کے 2546 میں سے 2132 بیڈزخالی ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کے سبب 4ہزار 922 افراد جاں بحق اور 2 لاکھ 37 ہزار 489 متاثر ہو چکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران ملک بھرمیں کورونا کے 2ہزار980 نئےکیسزرپورٹ ہوئے اور 83افرادجاں کی بازی ہار گئے۔

پنجاب میں ایک ہزار929افراد کورنا وائرس سے جاں بحق ہوچکے ہیں جب کہ سندھ ایک ہزار614، خیبرپختونخوا ایک ہزار45، بلوچستان124، اسلام آباد140، آزادکشمیر40 اور گلگت بلتستان میں 30 کورونا مریض جاں بحق ہوئے ہیں۔

سندھ میں کورونا متاثرین کی تعداد97ہزار626 ہوگئی ہے جب کہ پنجاب83ہزار599، خیبرپختونخوا28ہزار681، بلوچستان10ہزار919، اسلام آباد13ہزار650،گلگت ایک ہزار595 اور آزاد کشمیر میں ایک ہزار490 افراد متاثر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: دنیا میں کوروناوائرس سے ایک کروڑ19لاکھ50ہزار افراد متاثر

پاکستان میں کورونا سے صحت یاب افراد کی تعداد ایکٹو کیسز سے زائد ہے اور تا حال ایک لاکھ 40 ہزار 965 کورونامتاثرین صحت یاب ہوئے۔ پاکستان میں اس وقت کورونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 91 ہزار 602 ہے۔

ملک میں کورونا ٹیسٹنگ صلاحیت یومیہ 60 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔ اور 132 ٹیسٹنگ لیبارٹریز کام کر رہی ہیں۔ کورونا کے مریضوں کیلئے ایک ہزار525وینٹی لیٹرز مختص ہیں۔ 30شہروں میں ٹریس، ٹیسٹ اورقرنطینہ حکمت عملی موثر رہی۔


متعلقہ خبریں